موجودہ اہل کتاب یہودی اور عیسائی کا ذبیحہ کھانا درست ہے کہ نہیں ؟ بینوا توجروا
آج کل جو یہودی اور نصاری پائے جاتے ہیں وہ عموما ملحد اور دہریے ہوتے ہیں یہود و نصاری نہیں۔ آپ یورپ میں رہتے ہیں آپ بہت آسانی سے اس کی تحقیق کر سکتے ہیں اس لیے ان کا حکم اہل کتاب کا نہیں اور اگر بالفرض واقعی کچھ یہود و نصاری ہوں اور وہ بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرتے ہوں تو ان کا ذبیحہ ضرور حلال۔ اس لیے کہ وَ طَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ (المائدة، آیت: ٥ ، پاره: ٥ ) قیامت تک کے لیے ہے۔ صرف حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے ساتھ خاص نہیں مگر یہی محل نظر ہے کہ وہ بسم اللہ پڑھ کر ذبح کرتے ہوں ۔و اللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔