مرغا مرغی و غیر ہم کی گردن ذبح کرتے وقت اگر چھری کی تیزی کی وجہ سے تن سے الگ ہو جائے تو اس کا کھانا جائز ہے یا مکروہ۔ بکر کہتا ہے کہ ابن مسعود کی حدیث میں کھانا جائز ہے حالاں کہ نہ وہ عالم ہے نہ سند یافتہ، صرف چند کتاب اردو کی پڑھی ہے۔ بینوا توجروا
قصداً ایسا کرنا مکروہ ہے کہ اتنا ذبح کیا جائے کہ گردن الگ ہو جائے اور بلا قصد و اختیار الگ ہو جائے تو کراہت بھی نہیں اور ایسے جانور کا کھانا بہر حال بلا کراہت درست ہے خواہ قصد اًگر دن الگ کر دی جائے یا بلا قصد گردن الگ ہو گئی ، ہدایہ میں ہے:
وَمَنْ بَلَغَ بِالسِّكِّينِ النُّخَاعَ أَوْ قَطَعَ الرَّأْسَ كُرِهَ لَهُ ذَلِكَ وَتُؤْكَلُ ذَبِيحَتُهُ (الهداية، ج : ٤ ، ص : ٤٣٨ ، كتاب الذبائح، مجلس البركات، مبارك فور)
میرے علم میں کوئی ایسی حدیث حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کی نہیں ۔ اس شخص سے حوالہ طلب کیا جائے اگر حوالہ دے دے تو پھر میرے پاس بھیج دیں اور اگر حوالہ نہ دکھا سکے تو اس پر فرض ہے کہ تو بہ کرے کیوں کہ اس نے حضور اقدس اللہ پر جھوٹ باندھا ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّار . (مشكوة المصابيح، ص: ۳۲ ، كتاب العلم، مجلس البركات، مبارك فور) رواه البخاری۔ جو مجھ پر قصد اجھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنائے۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔