🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
تعزیہ داری

شیرینی گھر میں فاتحہ کریں،امام باڑہ یا تعزیہ کے پاس لے جانا، جائز نہیں ہے۔مصنوعی کربلا بنانا،وہاں جانا،ناجائز ہے

🔖 SF-202 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 251 24 Jun 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
Question

(۱) محرم میں جو تعزیہ بناتے ہیں، اس میں دو قبہ بھی بناتے ہیں، اس قسم کا تعزیہ بغیر قبہ بنانا کیسا ہے ؟

(۲) تعزیہ کے سامنے جو نذر و غیرہ مانتے ہیں کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟ 

(۳) امام باڑہ پر محرم میں شربت، مالیدہ وغیرہ فاتحہ دلواتے ہیں ۔ کیا امام باڑہ پر فاتحہ دلوانا صحیح ہے ؟

(۴) مصنوعی کربلا میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام پر خصی ، مرغا وغیرہ ذبح کرتے ہیں۔ کیا مصنوعی کربلا میں ان کے نام پر ذبح کرنا صحیح ہے ؟

(٥) حرم میں جو لاٹھی ،تلوار وغیرہ کا کھیل ہوتا ہے۔ کیایہ کھیل صحیح ہے؟ اور اس کا دیکھنا کیسا ہے؟

(٦) محرم میں جو ڈھول تاشے وغیرہ بجاتے ہیں یا شادی یا عرس وغیرہ میں بجاتے ہیں کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

(۷) میلاد شریف میں صلوۃ و سلام کھڑے ہو کر پڑھنا اشد ضروری ہے۔ اگر کسی نے عمداً  بیٹھ کر پڑھا تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں بحوالہ کتب معتبرہ جواب دیں ۔

محمد امین رضوی، کانکی بازار ، پرولیا، بنگال

✅
Answer

(۱) تعزیہ بنانا، ناجائز ہے، قبہ بنائیں یانہ بنائیں ۔ واللہ تعالی اعلم

(۲) یہ سب ناجائز و حرام ہیں۔ واللہ تعالی اعلم

(۳) شربت، مالیده، شیرینی وغیرہ جس پر بھی فاتحہ دلانی ہو، گھر ہی میں دلائے ۔ امام باڑہ یا تعزیہ کے پاس نہ لے جائے۔ وہاں لے جانا، ناجائز ہے۔ اس لیے کہ وہاں لے جاکر فاتحہ دلانے میں امام باڑے اور تعزیے کی عظمت ظاہر ہوگی جب کہ یہ دونوں چیزیں حرام ہیں۔ واللہ تعالی اعلم

(۴) مصنوعی کربلا میں جانا اور وہاں جانور ذبح کرنا حرام و گناہ ہے کہ اس سے بھی اس مصنوعی کربلا کی عظمت ظاہر ہوتی ہے، جب کہ مصنوعی بنانا ہی حرام ہے۔ واضح ہو کہ عوام مصنوعی کربلا میں جاکر جو جانور ذبح کرتے ہیں ہیں وہ اللہ کے نام پر ذبح کرتے ہیں ،بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر ذبح کرتے ہیں، البتہ ان کی نیت ہوتی ہے امام حسین رضی اللہ عنہ کے لیے ایصال ثواب کی۔ اس لیے یہ کہنا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے نام جانور ذبح کرتے ہیں ، غلط ہے مسلمانوں پر افترا ہے۔ واللہ تعالی اعلم

(۵) تعزیہ کے پاس یا تعزیہ کے جلوس میں ناجائز و حرام ہے۔ وہاں سے کہیں اور جائز و مستحسن، باعث ثواب ہے ، اگر چہ محرم کے ایام میں ہو۔ واللہ تعالی اعلم

(٦) ڈھول، تاشے ، باجے ہر جگہ حرام و گناہ ہیں، خواہ محرم میں بجائیں، یا شادی میں، یا عرس میں، یا کہیں اور ۔ شادی میں بغیر جھانجھ کے دف بجانا جائز ہے۔ بلکہ حدیث میں ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اعلنوا هذا النكاح واضربوا عليه بالدفوف .(مشكوة المصابيح، ص: ۲۷۲ ، باب اعلان النكاح عن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أعلموا هذا النكاح واجعلوه في المساجد واضربوا عليه بالدفوف، مجلس البركات، اشرفيه.) والله تعالى اعلم

(۷) چوں کہ وہابی کھڑے ہو کر صلوۃ و سلام پڑھنے کو حرام اور شرک کہتے ہیں۔ اب اگر کوئی بیٹھ کر پڑھے گا، تو اس کے بارے میں لوگوں کو شبہ ہو گا کہ یہ وہابی ہے۔ اس لیے بیٹھ کر ہر گز نہ پڑھے ، کھڑے ہو کر پڑھے ۔ سوال یہ ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھنے میں حرج کیا ہے کہ بیٹھ کر پڑھ رہا ہے ؟ اس کا سبب یہی ہو سکتا ہے کہ وہ کھڑے ہو کر پڑھنے کو نا جائز و حرام جانتا ہے اور یہ گمراہی ہے، کسی جائز و مستحسن فعل کو حرام کہنے والا گمراہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد11
صفحہ314
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-202

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعتعزیہ داری
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅