🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

عورت حیض کی وجہ سے طواف زیارت نہ کر سکی وطن آگئی تو طواف زیارت کب کریں

🔖 SF-0081 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 215 30 Apr 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان دین وملت اس مسئلہ میں کہ عورت حیض کی سبب طواف زیارت نہ کر سکی اور اپنے وطن آنے کے لئے دہلی روانہ ہو گئی تو اب طواف زیارت کب کرے؟ اور اس طواف کے بدلے بڑے جانور اونٹ وغیرہ کی حرم میں قربانی کرانا کافی ہو گا یا نہیں؟ بینوا توجروا

✅
جواب

عورت مذکورہ پر لازم تھا کہ جب تک وہ طواف زیارت نہ کر لیتی دہلی کے لئے روانہ نہ ہوتی مگر وہ طواف زیارت کئے بغیر چلی آئی تو اس کا حج پورا نہیں ہوا۔ وہ شوال، ذوالقعدہ، یا ذوالحجہ میں مکہ شریف حاضر ہو کر طواف زیارت کرے اور تاخیر کے سبب دم دے یعنی ایک بکرایا مینڈھا حرم میں ذبح کرے۔

 کتاب الفقہ علی المذاہب الاربعہ جلد اول صفحہ ۲۵۳ پر ہے: الحنيفية قالوا اذا وقف بعرفة في شهر ذي الحجة ولم يطف طواف الافاضة حتى فرغ ذلك الشهر . كان عليه أن يطوفه في هذه الاشهر في سنة اخرى .

 اور فتاوی عالمگیری جلد اول مع خانیہ صفحہ ۳۴۶ پر ہے: " يجب عليه دم لتاخير طواف الزيارة عند ابي حنيفة رحمه الله تعالى كذا في المحيط. اھ اور اس طواف کے بدلے حرم میں بڑے جانور کی قربانی کرانا کافی نہ ہوگا۔ جیسا کہ بدائع الصنائع جلد ثانی صفحہ ۱۳۳ میں ہے: "لا يجزئ عن هذا الطواف بدنة لانه ركن و اركان الحج لا يجزئ عنها البدل ولا يقوم غيرها مقامها بل يجب الاتيان بعينها كالوقوف بعرفة  و الله تعالى اعلم.

كتبه : جلال الدین احمد الامجدی 

۱۸ شعبان المعظم ١٤١٨ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فقیہ ملت
جلد1
صفحہ349
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-0081

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅