🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

کیا حج کرنے سے نماز ، روزہ وغیرہ معاف ہوجا تا ہے

🔖 SF-0079 👁️ 177 30 Apr 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

زید کے ذمہ بہت سی نمازوں کی قضا باقی تھی یہاں تک کہ اس نے حج کر لیا جب اس سے نمازوں کی قضا پڑھنے کے بارے میں کہا جاتا ہے تو وہ یہ جواب دیتا ہے کہ حج کرنے سے سب نمازیں معاف ہو گئیں ہم قضا نہیں پڑھیں گے ہم نے عالموں سے سنا ہے کہ حدیث شریف میں ہے کہ حج کے بعد آدمی ایسا ہو جاتا ہے کہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تو کیا واقعی حج کرنے سے چھوٹی ہوئی نماز ، روزہ اور زکاۃ جواد انہیں کی گئی ہیں۔ وہ سب معاف ہو جاتے ہیں؟ بینوا توجروا .

✅
جواب

زید کا خیال خیال فاسد ہے اس پر لازم ہے کہ اپنی نماز اور روزے کی قضا جلد از جلد ادا کرے یونہی حق العبد میں گرفتار ہو تو معاف کرائے ۔ اور کبائر کا مرتکب ہو تو تو بہ اور استغفار کرے کیونکہ احادیث شریفہ میں ہے جن مقامات پر اعمال صالحہ کرنے پر عفو گناہ کی خوش خبری آئی ہے وہاں گناہوں سے مراد صغائر ہیں۔ مثلاً یہی حدیث جس کا حوالہ زید نے دیا ہے۔ مشکوۃ باب المناسک میں حضرت ابو ہریرہ سے یوں مروی ہے کہ سرکار علیہ السلام نے فرمایا: "من حج الله فلم يرفث ولم يفسق رجع كيوم ولد . "

 اس حدیث کے ظاہری مفہوم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حاجی کے ہر قسم کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں لیکن محد ثین اور فقہاء کا اس پر اجماع ہے کہ اس حدیث میں جن گناہوں کے بخشے جانے کا مژدہ ہے ان سے مراد صغائر ہیں۔ جیسا کہ اسی حدیث کے تحت مرقاۃ حصہ سوم صفحہ ۱۶۸ میں ہے: " اعلم ان ظاهر الحديث يفيل غفران الصغائر و الكبائر السابقة لكن الاجماع ان المكفران مختصة بالصغائر عن السيئات التي لا تكون متعلقة بحقوق العباد من السيئات فانه يتوقف على ارضائهم .  و الله تعالى اعلم.

الجواب صحيح : جلال الدین احمد الامجدی

كتبه : شاہد علی مصباحی

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فقیہ ملت
جلد1
صفحہ366
نمبر SF-0079

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅