زید کے ذمہ بہت سی نمازوں کی قضا باقی تھی یہاں تک کہ اس نے حج کر لیا جب اس سے نمازوں کی قضا پڑھنے کے بارے میں کہا جاتا ہے تو وہ یہ جواب دیتا ہے کہ حج کرنے سے سب نمازیں معاف ہو گئیں ہم قضا نہیں پڑھیں گے ہم نے عالموں سے سنا ہے کہ حدیث شریف میں ہے کہ حج کے بعد آدمی ایسا ہو جاتا ہے کہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا تو کیا واقعی حج کرنے سے چھوٹی ہوئی نماز ، روزہ اور زکاۃ جواد انہیں کی گئی ہیں۔ وہ سب معاف ہو جاتے ہیں؟ بینوا توجروا .
زید کا خیال خیال فاسد ہے اس پر لازم ہے کہ اپنی نماز اور روزے کی قضا جلد از جلد ادا کرے یونہی حق العبد میں گرفتار ہو تو معاف کرائے ۔ اور کبائر کا مرتکب ہو تو تو بہ اور استغفار کرے کیونکہ احادیث شریفہ میں ہے جن مقامات پر اعمال صالحہ کرنے پر عفو گناہ کی خوش خبری آئی ہے وہاں گناہوں سے مراد صغائر ہیں۔ مثلاً یہی حدیث جس کا حوالہ زید نے دیا ہے۔ مشکوۃ باب المناسک میں حضرت ابو ہریرہ سے یوں مروی ہے کہ سرکار علیہ السلام نے فرمایا: "من حج الله فلم يرفث ولم يفسق رجع كيوم ولد . "
اس حدیث کے ظاہری مفہوم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حاجی کے ہر قسم کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں لیکن محد ثین اور فقہاء کا اس پر اجماع ہے کہ اس حدیث میں جن گناہوں کے بخشے جانے کا مژدہ ہے ان سے مراد صغائر ہیں۔ جیسا کہ اسی حدیث کے تحت مرقاۃ حصہ سوم صفحہ ۱۶۸ میں ہے: " اعلم ان ظاهر الحديث يفيل غفران الصغائر و الكبائر السابقة لكن الاجماع ان المكفران مختصة بالصغائر عن السيئات التي لا تكون متعلقة بحقوق العباد من السيئات فانه يتوقف على ارضائهم . و الله تعالى اعلم.
الجواب صحيح : جلال الدین احمد الامجدی
كتبه : شاہد علی مصباحی
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔