🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

یہ کہنا کیسا ہے کہ نظم کائنات دائمی و ابدی ہے؟

🔖 SF-0002 👤 مفتی اعظم ہند مصطفیٰ رضا خاں 👁️ 286 05 Mar 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ....

”اصول کو اہل منطق اور اہل فلسفہ وحدت فطری اور عوام الناس نظم کا ئنات کہتے ہیں ۔ اسی قانون کی برکت اور اسی اصول کا صدقہ ہے کہ کائنات، کا ئنات کی صورت میں ہے۔ آفتاب کی تیز شعاعیں، مہتاب کے تسکین وہ لمعات، باد سموم کے تیز جھونکے، ریگستان کے رتیلے ذرات کی مہلک لپٹ ، بارشوں کا نزول، اور ابخرات کا عروج ، غرض کہ کائنات کی ہر حرکت و سکون خاص قوانین اور اصول کے ماتحت ہے۔ جن کو دنیا کی کوئی قوت نہ تو ڑ سکتی ہے، نہ پھوڑ سکتی ہے، نہ مٹا سکتی ہے، نہ ہلا سکتی ہے، وہ اصول پختہ و دائمی مستحکم اور ابدی ہیں“۔

 کیا اس عبارت کے قائل نے نظم کا ئنات اور کائنات کو دائمی اور ابدی نہیں کہا، اور کائنات کو لافانی اور باقی نہیں مانا ؟ حکم شرع بیان ہو۔ بینوا توجروا۔

✅
جواب

قائل نظم کا ئنات کو ابدی کہتا ہے نہ کائنات کو۔ کائنات کو نہ اس نے ابدی و دائمی بتایا نہ اس کے کسی لفظ سے یہ مترشح۔  نظم کائنات سے اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ نظام دنیا ابدی ہے، یوں یہ ابد الآباد تک رہے گا، بلکہ نظم کائنات اس نے انہیں اصول کا نام رکھا جن پر نظام کائنات برقرار ہے ، جن پر نظام کائنات کا مدار ہے۔ رہا یہ کہ کن اصول کو وہ دائمی و مستحکم و ابدی کہتا ہے، یہ اس عبارت میں نہیں ، وہ بھی منقول ہوتے تو ان کا حکم بتایا جاتا مگر ایسے اصول ہیں جنہیں ابدی کہہ سکتے ہیں بلکہ وہ بھی جواز لی بھی ہے، اور ابدی بھی، ہمیشہ سے ہے اور ابدالآباد تک رہے گا ، وہ اصل کیا ہے : لا اله الا اللہ جس پر نظام کا ئنات کا مدار ہے کہ

﴿  لَوْ كَانَ فِیْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَاۚ   ﴾ترجمہ: اگر زمین و آسمان میں اللہ کے علاوہ چند معبود ہوتے تو زمین و آسمان بر باد ہو جاتے ۔[پارہ:17،سورةُ الانبياء: 22]

اور یوں بھی کہ جب عالم میں کوئی : لا اله إلا الله محمد رسول اللہ کہنے والا باقی نہ رہے گا جب ہی قیامت قائم ہوگی ، اور یہ نظام عالم درہم برہم اور عالم تہ و بالا اور نیست ونابود ہو جائے گا۔ فنا کی گھاٹ اتر جائے گا۔ تو اسے ابدی و دائمی کہنے میں کیا حرج کہ قطعاً ابدی دائمی ہے۔ اصول کے دائمی وابدی ہونے سے عالم و نظام عالم و ابدی و دائمی نہ ہو جائیں گے۔

والله تعالى أعلم وعلمه جل مجده أتم وأحكم

[ فتاویٰ مفتی اعظم، جلد2، ص7،6]

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مفتی اعظم [FM]
جلد2
صفحہ6
مفتی مفتی اعظم ہند مصطفیٰ رضا خاں
نمبر SF-0002

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
بابکتاب العقائد ولاکلام
فصلتوحید
موضوععقائد
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅