🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

بغیر غسل طواف کرنے کا حکم اور حج پر اس کا اثر

🔖 SF-0038 👤 مفتی اعظم ہند مصطفیٰ رضا خاں 👁️ 185 05 Apr 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ۔۔۔۔

ایک شخص حج کو گئے عرفات شریف سے واپس جب منی میں آئے تو قربانی و سر منڈا کے کپڑے پہن لیے۔ رات میں کسی کا خواب وغیرہ نہیں ہوا لیکن فجر کی نماز کو جب سوکر اٹھے تو پاجامہ میں تری پائی ،   پاجامہ تبدیل کر کے اپنے جسم کو دھولیا جہاں پر شک تھا لیکن غسل وغیرہ کچھ نہیں کیا، صرف وضو کر کے نماز پڑھا دی ۔ اب تیرہ (۱۳) تاریخ کو مکہ معظمہ میں آگئے ۔  طواف وغیرہ کر لیا اور اب تک غسل وغیرہ نہیں کیا تھا، بعدہ دس یوم کے مدینہ طیبہ کو روانگی ہوئی ، مدینہ طیبہ سے مشرف ہو کر حاجی اپنے مکان پر آگیا۔

اب عرض یہ ہے کہ حج میں کسی قسم کی کوئی خرابی تو واقع نہیں ہوئی، حاجی مذکور نہایت فکر مند ہے جواب بالصواب سے مشرف فرمائیے ، مکررسعی کر کے عرفات شریف گئے تھے۔

✅
جواب

اگر اس شخص کو یقین تھا کہ یہ تری منی ہے تو اتفاقاً اور اگر شک تھا تو بھی امامِ اعظم وامامِ محمد کے نزدیک اس پر غسل واجب تھا۔ جب اس نے بے غسل کئے طواف فرض کیا، اس پر اس کا اعادہ لازم ہے۔ اگر نہ جائے اور بدنہ بھیج دے، اونٹ یا گائے، تو اس سے بھی بری الذمہ ہو جائے گا، بد نہ بھیج دینا کافی ہوگا، مگر خود جا کر اعادہ افضل ہے۔

 عالمگیری میں ہے: إِنْ رَأَى بَلَلًا إلَّا أَنَّهُ لَمْ يَتَذَكَّرْ الِاحْتِلَامَ فَإِنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ وَدْيٌ لَا يَجِبُ الْغُسْلُ وَإِنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ مَنِيٌّ يَجِبُ الْغُسْلُ وَإِنْ تَيَقَّنَ أَنَّهُ مَذْيٌ لَا يَجِبُ الْغُسْلُ وَإِنْ شَكَّ أَنَّهُ مَنِيٌّ أَوْ مَذْيٌ قَالَ أَبُو يُوسُفَ رَحِمَهُ الله تَعَالَى: لَا يَجِبُ الْغُسْلُ حَتَّى يَتَيَقَّنَ بِالِاحْتِلَامِ، وَقَالَ: يَجِبُ.هَكَذَا ذَكَرَهُ شَيْخُ الْإِسْلَامِ۔ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ١٥)

نیند سے بے دار ہونے کے بعد تری دیکھی لیکن احتلام ہونا یاد نہیں، اگر اسے یقین ہے کہ یہ تری و دی ہے، اس پر غسل واجب نہیں، اور اگر یہ یقین ہے کہ یہ تری منی ہے تو غسل واجب ہے، اور اگر یہ یقین ہے کہ یہ مذی ہے، غسل واجب نہ ہوگا۔ منی یا مذی ہونے میں شک ہے، امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں غسل واجب نہ ہوگا، یہاں تک کہ احتلام ہونے کا یقین ہو، اور فرمایا : واجب ہے، ایسا ہی شیخ الاسلام نے فرمایا ہے۔ ( مترجم )

اسی میں ہے: وَلَوْ رَجَعَ إلَى أَهْلِهِ وَقَدْ طَافَ جُنُبًا يَجِبُ أَنْ يَعُودَ، وَيَعُودُ بِإِحْرَامٍ جَدِيدٍ، وَإِنْ لَمْ يَعُدْ وَبَعَثَ بَدَنَةً أَجْزَأَهُ إلَّا أَنَّ الْعَوْدَ هُوَ الْأَفْضَلُ۔ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢٤٦)  والله تعالى أعلم

اگر اپنے اہل کے پاس آگیا جب کہ حالتِ جنابت میں طواف فرض کر چکا تھا تو اس پر اعادہ لازم ہے نئے احرام کے ساتھ ، اگر نہ جائے اور بد نہ بھیج دے یعنی اونٹ یا گائے تو اس سے بھی بری الذمہ ہو جائے گا اور بد نہ بھیج دینا کافی ہوگا، مگر خود جا کر اعادہ افضل ہے۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مفتی اعظم [FM]
جلد4
صفحہ5
مفتی مفتی اعظم ہند مصطفیٰ رضا خاں
نمبر SF-0038

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب الطواف
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅