🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
تعزیہ داری

تعزیہ داری کو جائز کہنے والے کا حکم، اجرت پر امامت، سودخور کے یہاں کھانا اور مسلمانوں کو گالی دینے والے کا بیان

🔖 SF-205 👤 اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں 👁️ 150 25 Jun 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
Question

مسئلہ ۱۹۳:  ازملک برار مقام نیریبر سوئنیتھ محلہ داروہ ضلع ایوت محل محمدزماں عرف شیخ جھو چہار شنبہ بتاریخ ۱۲ ذوالقعدہ ۱۳۳۳ھ 
کیافرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص تعزیہ داری کوجائز کہتاہے اگرکوئی انکارکرتاہے توسخت کلامی سے پیش آتاہے چنانچہ پیش امام مسجد نیز واقع تعلقہ دار وہ ضلع ایوت محل ملک برار نے جب انکارکرکے کہا کہ تعزیہ داری سخت منع ہے تواس نے کہا کہ تم خلاف کہتے ہو اور تمہاری امامت جائز نہیں ہے تم سورکھاتے اور حرام کھاتے ہو۔ اس پرتمام بستی کے مسلمانوں نے جمع ہوکر اس سے پوچھا توتمام مسلمانوں کوکہا کہ تم سب سورکھاتے ہو۔اور کہا کہ اجرت پرامامت جائزنہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسے شخص کاقول کہاں تک صحیح ہے؟ کیاتعزیہ داری درست ہے اور اجرت پر امامت جائزنہیں؟اور جو تمام مسلمانوں کوسورکھانے والا بولے تو وہ گنہگار ہے فاسق ہے یانہیں اسے توبہ کرناچاہئے یانہیں؟ مسلمانوں کو ایسے شخص سے برتاؤ کیارکھناچاہئے؟ ایک مسلمان کی آمدنی کھیتی وتجارت سے بھی ہے اور سود سے بھی ہے ایسے شخص کے یہاں کھاناکھانا درست ہے یانہیں؟ اگر کسی مسلمان نے اس کے یہاں کھاناکھایا تو اس کو سود کھانے والا کہیں گے یاایساکہنا اس کوجائزہے یانہیں؟ شاہ مدار کے مہینہ سولہ چراغوں کی عید کرنا کتب فقہ سے جائزہے یانہیں؟

✅
Answer

تعزیہ داری ناجائزہے اور فتوٰی اس پرہے کہ امامت پراجرت لیناحلال ہے کما فی ردالمحتار وعامۃ الاسفار  (جیسا کہ فتاوٰی شامی اور عام بڑی بڑی کتابوں میں مذکورہے۔ت) جس کے یہاں حلال وحرام دونوں طرح کی آمدنی ہے اس کاکھاناحرام نہیں ہوتا جب تک معلوم نہ ہوکہ یہ خاص کھاناحرام مال سے ہے۔

ذخیرہ وفتاوٰی عالمگیریہ میں امام محمدرضی اللہ تعالٰی عنہ سے ہے: بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہٖ ۱؎۔ ہم اسی کو اختیارکرتے ہیں جب تک کسی معین چیز کے حرام ہونے کونہ جانیں۔(ت)

 (۱؎ فتاوٰی ہندیۃ     کتاب الکراہیۃ     الباب الثانی عشر     نورانی کتب خانہ پشاور     ۵/ ۳۴۲)

یہ دوسری بات ہے کہ سودخور کے یہاں کھانااگرچہ حلال مال سے ہوچاہئے یانہ چاہئے مگرمطلقاً اس کے کھانے والے کو سود کھانے والا کہناشریعت پرافترأ ہے اور عام مسلمانوں کوایساکہنا اور زیادہ شیطانی لفظ ہے اس پرتوبہ فرض ہے اور مسلمانوں سے معافی مانگے، اگرنہ مانے اور اصرار کئے جائے تووہ فاسق ہے اس سے وہی برتاؤ چاہئے جوایک فاسق سے کرنے کاحکم ہے۔رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: من اٰذی مسلمًا فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اللہ ۲؎۔ جس نے کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی ایذادی اس نے مجھے ایذادی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے اللہ  عزوجل کو ایذادی ۔

 (۲؎ المعجم الاوسط     حدیث ۳۶۳۳             مکتبۃ المعارف ریاض     ۴/ ۳۷۳)

اس نے اتنے مسلمانوں کو ایذادی بےشک وہ ظالم ہوا اور ظالم کے پاس بیٹھنے کو قرآن عظیم میں منع فرمایا، قال اللہ تعالٰی: وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸) ۳؎۔ اگرتمہیں شیطان بھلادے توپھریاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس نہ بیٹھو(ت)

 (۳؎ القرآن الکریم     ۶/ ۶۸)

یہ سولہ چراغوں کی عیدکیسی ہوتی ہے اس میں کیاکیاجاتاہے کیانیت ہوتی ہے ہمارے دیار میں یہ بالکل نہیں اس کاحال کبھی سننے میں نہیں آیا تفصیل ہونے پرجواب ہوسکتاہے۔ واللہ  تعالٰی اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ رضویہ [FR]
جلد24
صفحہ502
مفتی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں
نمبر SF-205

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعتعزیہ داری
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅