زید نے دوران تقریر کہا کہ اللہ مار سکتا ہے اور مردے کو زندہ کر سکتا ہے، اس پر بکر جو اس کے علاقے کہ مشہور و معروف عالم متشرع ہستی ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب لفظ "سکنا" کا اللہ کے لیے استعمال کرنا خلاف ادب ہے توبہ کر لو ان کے کہنے پر وہاں توبہ کرلی۔ جب زید جس بستی میں مقیم ہیں وہاں کے لوگوں کے علم سے ہونے پر لوگوں نے دریافت کیا تو زید کہتا ہے کہ لفظ "سکنا" اللہ کے لیے خلاف ادب نہیں ہے وہاں کے لوگوں کے ڈر سے توبہ کر لیا تھا۔ کیا زید کا قول صحیح ہے؟ اگر غلط ہے تو ان کے اوپر شرعی کیا حکم ہے، ان کی امامت درست ہے کہ نہیں؟
یہ کہنا کہ اللہ تعالیٰ مار سکتا ہے صحیح ہے۔ اس میں اللہ عزوجل کی کوئی بے ادبی نہیں یہ قادر ہونے کی تعبیر ہے زید کے پیچھے نماز بلا شبہ جائز و درست ہے۔ و اللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔