زید جو کہ عالم ہیں اور پیر طریقت بھی ہیں انھوں نے یہ کہا کہ اللہ حاضر و ناظر نہیں ہے، نہ اللہ دیکھتا ہے، نہ سنتا ہے جو اللہ کو حاضر و ناظر مانیں وہ کافر ہے۔ تو ایسا کہنے پر شرع کا کیا حکم ہے، ان کی پیری مریدی رہی یا ختم ہوئی ۔ مفصل تحریر فرمائیں۔
مسئولہ: شمس الدین ، غیاث الدین ، دوکاندار، رائن شریف ، کھگ رتھا، بہار
اللہ عز وجل کی ذات پر حاضر و ناظر کا اطلاق ممنوع ہے۔ اس لیے کہ حاضر کا اصل معنی جسم کے ساتھ موجود ہونا ہے ، اور ناظر کے معنی آنکھ سے دیکھنے والے کے ہیں۔ اللہ عز و جل جسم جسمانیات سے ، اعضا جوارح سے منزہ ہے۔ مگر یہ کفر نہیں۔ درمختار میں ہے : یا حاضر یا ناظر لیس بکفر (درمختار، ج: ٦ ، ص : ٤٠٩ ، كتاب الجهاد / باب المرتد مكتبه زكريا)
اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر کہنا نہیں ہے۔ اس کے تحت شامی میں ہے: فان الحضور بمعنى العلم شائع والنظر بمعنى الروية. (ردالمحتار ج : ٦ ، ص : ٤٠٩ ، كتاب الجهاد / باب المرتد / بحث كرامات الاولياء)
مگر چوں کہ ان دونوں کا اطلاق شرع میں وارد نہیں ، اور اس میں معنی کفر ایہام موجود ۔ اس لیے اس کا اطلاق ممنوع ۔ شامی میں ہے: مجرد ایهام المعنى المحال كاف في المنع. (ردالمحتار ج : ٩ ، ص : ٥٦٧ ، باب استبراء)
معنی محال کا ایہام ممنوع ہونے کے لیے کافی ہے۔ البتہ یہ کہنا کہ اللہ تعالی دیکھتا ، سنتا نہیں کفر ہے، اور متعدد آیات کا انکار، اللہ تعالی سمیع بھی ہے بصیر بھی ۔ وہ آنکھ اور کان سے پاک ہے مگر سنتا اور دیکھتا ہے۔ اس پیر پر تو بہ اور تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہے۔ اپنے پیر سے اس کی بیعت و خلافت فسخ ہوگئی ۔ اب تک جتنے لوگ اس سے مرید ہوئے سب کی بیعت ختم ۔ مریدین کو چاہیے کہ کسی پیر جامع شرائط سے مرید ہوں ، اور یہ پیر اگر دوبارہ پیری مریدی کا دھندہ چلانا چاہتا ہے تو دوبارہ کسی پیر جامع شرائط سے مرید ہو۔ تو بہ و تجدید ایمان کے بعد خلافت حاصل کرے پھر یہ دھندا کرے۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔