🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

الله عز وجل پر حاضر و ناظر کا اطلاق

🔖 SF-188 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 106 17 Jun 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

زید جو کہ عالم ہیں اور پیر طریقت بھی ہیں انھوں نے یہ کہا کہ اللہ حاضر و ناظر نہیں ہے، نہ اللہ دیکھتا ہے، نہ سنتا ہے جو اللہ کو حاضر و ناظر مانیں وہ کافر ہے۔ تو ایسا کہنے پر شرع کا کیا حکم ہے، ان کی پیری مریدی رہی یا ختم ہوئی ۔ مفصل تحریر فرمائیں۔

مسئولہ:  شمس الدین ، غیاث الدین ، دوکاندار، رائن شریف ، کھگ رتھا، بہار

 

✅
जवाब

اللہ عز وجل کی ذات پر حاضر و ناظر کا اطلاق ممنوع ہے۔ اس لیے کہ حاضر کا اصل معنی جسم کے ساتھ موجود          ہونا ہے ، اور ناظر کے معنی آنکھ سے دیکھنے والے کے ہیں۔ اللہ عز و جل جسم جسمانیات سے ، اعضا جوارح سے منزہ ہے۔ مگر یہ کفر نہیں۔ درمختار میں ہے :   یا حاضر یا ناظر لیس بکفر (درمختار، ج: ٦ ، ص : ٤٠٩ ، كتاب الجهاد / باب المرتد مكتبه زكريا)
اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر کہنا نہیں ہے۔ اس کے تحت شامی میں ہے: فان الحضور بمعنى العلم شائع والنظر بمعنى الروية. (ردالمحتار ج : ٦ ، ص : ٤٠٩ ، كتاب الجهاد / باب المرتد / بحث كرامات الاولياء)
مگر چوں کہ ان دونوں کا اطلاق شرع میں وارد نہیں ، اور اس میں معنی کفر ایہام موجود ۔ اس لیے اس کا اطلاق ممنوع ۔ شامی میں ہے: مجرد ایهام المعنى المحال كاف في المنع. (ردالمحتار ج : ٩ ، ص : ٥٦٧ ، باب استبراء)
معنی محال کا ایہام ممنوع ہونے کے لیے کافی ہے۔ البتہ یہ کہنا کہ اللہ تعالی دیکھتا ، سنتا نہیں کفر ہے، اور متعدد آیات کا انکار، اللہ تعالی سمیع بھی ہے بصیر بھی ۔ وہ آنکھ اور کان سے پاک ہے مگر سنتا اور دیکھتا ہے۔ اس پیر پر تو بہ اور تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہے۔ اپنے پیر سے اس کی بیعت و خلافت فسخ ہوگئی ۔ اب تک جتنے لوگ اس سے مرید ہوئے سب کی بیعت ختم ۔ مریدین کو چاہیے کہ کسی پیر جامع شرائط سے مرید ہوں ، اور یہ پیر اگر دوبارہ پیری مریدی کا دھندہ چلانا چاہتا ہے تو دوبارہ کسی پیر جامع شرائط سے مرید ہو۔ تو بہ و تجدید ایمان کے بعد خلافت حاصل کرے پھر یہ دھندا کرے۔ واللہ تعالی اعلم 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ شارح بخاری
جلد1
صفحہ215
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-188

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب التوحيد وأقسامه
موضوععقائد
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅