کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل شعر کے بارے میں:
زید کہتا ہے کہ یہ شعر کہنا غلط ہے اور بکر کہتا ہے کہ کہنا صحیح ہے۔ شعر ؎
زمیں کو بھی عزت ہو عرش علیٰ کی دکھا جاؤں بندوں کو صورت خدا کی
حضور والا سے گزارش ہے کہ جوبھی حکم ہو جواب عنایت فرمائیں، مہربانی ہوگی ۔
اس شعر کا دوسرا مصرع غلط ہے۔ اللہ عزوجل صورت سے پاک ہے، صورت متناہی اور مجسم اشیاء کے لیے ہوتی ہے۔ اللہ عزوجل تناہی و تجسم سے منزہ ہے، اسی لیے اللہ عزوجل کے لیے صورت کا اطلاق جائز نہیں ہے بلکہ اگر صورت سے مراد اس کا معنی متعارف ہو تو کفر صریح ہے۔ بہرحال اس شعر کے قائل پر توبہ فرض ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔