زید سنی بریلوی عالم و مفتی ہیں جس کا علی الاعلان کہنا ہے کہ میں جبرئیل و اسرافیل کا بھی خلیفہ ہوں میرے خوف سے وہ بھی تھراتے ہیں جب تک میں ہوں وہ صور نہیں پھونک سکتے ہیں۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا دعوی درست ہے؟ جبکہ دیگر علما اس دعوے کے خلاف ہیں باعتبار شرع مفصل بیان فرما کر فتنے سے قوم کو بچائیں ۔کرم ہوگا۔
صورت مذکورہ میں زید کے یہ دونوں جملے کہ " میرے خوف سے وہ بھی تھراتے ہیں اور جب تک میں ہوں وہ صور نہیں پھونک سکتے" کفریہ ہیں۔ پہلے جملے میں دونوں فرشتے علیہما السلام کی شان میں تو ہین اور گستاخی ہے اور ملائکہ کی شان میں ادنی گستاخی بھی کفر ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: قال ابوذر الاستخفاف بالملك کفر (عالمگیری، ج:۲، ص: ۲۸۳) اور دوسرے جملے میں : ” ان الحکم الا للہ“ کے خلاف اپنا حکم جاری کرنا ہے اور حکم خدا کے بالمقابل اپنا حکم جاری کرنا حکم خدا کا انکار ہے جو کفر ہے۔ ملائکہ وہی کرتے ہیں جو حکم الہی ہے۔ حکم خدا کے خلاف کچھ نہیں کرتے۔ نہ قصداً نہ سہواً نہ خطاً۔ زیدان جملوں کی وجہ سے کا فر خارج از اسلام ہو گیا ۔ اگر بیوی والا ہے تو بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی اس کے تمام اعمال حسنہ اکارت ہو گئے اس پر فرض ہے کہ ان جملوں سے تو بہ کر کے تجدید ایمان و نکاح کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔