کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:
ہندہ کی عمر تقریبا پچاس یا پچپن برس کی ہے اور پانچ یا چھ برس سے وہ سانس کی مریضہ ہے جس کے دل میں مدینہ شریف کا بے حد ارمان رہتا ہے۔ سوچتی ہے کہ نہ معلوم کسی وقت سانس رک گئی تو میں حضور کے روضۂ مبارک کی زیارت سے محروم نہ رہ جاؤں ، اسی فکر میں ہندہ بہت روتی ہے۔ ہندہ نے زید سے کہا ہم اور آپ مدینہ شریف چلیں تو زید نے کہا کہ دونوں کسی طرح جاسکتے ہیں کیوں کہ اتنی گنجائش نہیں ہے گھر کے حالات تم خود ہی جانتی ہو۔ اس لیے تم اکیلی ہی چلی جاؤ امسال ہندہ کی بہن اور بہنوئی اور ایک بستی کی بیوہ بھی مدینہ شریف جارہے ہیں ہندہ ان کے ساتھ مدینہ شریف جا سکتی ہے یا نہیں ۔ جواب سے مطلع کیا جائے!
المستفتی: محمد سعید احمد رضوی
بمقام نصرا، پوست برات بوجھہ ضلع پیلی بھیت یوپی
عورت کو بے محرم یا بے شوہر سفر شرعی حرام ہے۔ واللہ تعالی اعلم
فقیر محمد اختر رضا خان قادری از هری غفر له
شب، ۵ ربیع الآخر ۱۴۰۱ھ
صح الجواب ۔ واللہ تعالی اعلم
قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفر له القوى
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔