کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ:
(1) حج بدل کسی ایسے شخص سے کرایا جائے جس نے اپنا حج نہ کیا ہواس پر حج فرض نہ ہوا ہو تو کیا حدود حرم داخل ہوتے ہی اس پر اپنا حج فرض ہو جائے گا اور اس کے لیے وہاں ٹھہرنا ہو گا کہ حج بدل کے بعد اگلے سال اپنا حج کرلے؟
(2) بعض قصاب بکرے کو ذبح کرتے وقت جانور کی گردن دبا دیتے ہیں کہ خون پورا نہیں نکل پاتا اور اندر جم کر گوشت کے وزن میں اضافہ کر دیتا ہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
(3) بکر مکبر نے اس وقت تکبیر کہی جب کہ امام سورہ فاتحہ کی چند آیات پڑھ چکا ہے تو اس سے بکر کی نماز پر تو کوئی اثر نہیں پڑا؟
المستفتی : غلام نبی کانکیر ضلع بستر
(1) ہاں اس پر حج بہر حال فرض ہے اور ٹھہر نا لازم نہیں بلکہ اختیار ہے کہ ٹھہر جائے یا آئندہ سال جائے ۔ واللہ تعالی اعلم
(2) نہیں۔ واللہ تعالی اعلم
(3) نہیں ، نماز ہوگئی۔ واللہ تعالی اعلم
فقیر محمد اختر رضا خاں قادری ازہری غفرلہ
۲۰ رذی الحجہ ۱۴۰۷ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔