کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلہ میں :
زید برابر اردولکھنا پڑھنا بھی نہیں جانتا ہے اور نہ وہ کسی ادارہ سے فارغ ہے، ایسی صورت میں کیا زید کو تقریر کرنے یا دینی مسائل پر بحث مباحثہ کرنے یا مسئلہ بتانے کا حق حاصل ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
تقریر کرنا یا دینی بحث و مباحثہ کرنا مولانا کا کام ہے۔ لہذا زید کو نہ تقریر کرنے کا حق ہے نہ دینی مسائل میں بحث و مباحثہ کی اجازت ہے۔ ہاں اسے اتنی اجازت ہے کہ علمائے اہل سنت کی لکھی ہوئی کتابوں کو پڑھ کر سنائے یا کسی معتمد عالم کے بتائے ہوئے مسئلہ کو عوام کے سامنے پیش کرے۔ مگر اپنی طرف سے رائے دینے کی اجازت ہر گز نہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔