عالی جناب مفتی اعظم مہاراشٹر جامعہ عربیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ الله وبركاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
کسی غیر مسلم کو قرآن شریف پیش کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اور عربی متن میں قرآن شریف ہو تو دیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟
قرآن پاک ارشاد ہے: لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ قرآن کو نہ چھوئیں مگر پاک ہو کر ۔(الواقعة :79) جب مسلمان بے وضو کو قر آن پاک چھونا جائز نہیں، تو غیر مسلم کو کس طرح چھونے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ کیا معلوم جس وقت قرآن پاک غیر مسلم کو کو دیا گیا ، اُس وقت وہ پاک تھا یا نا پاک۔ پھر یہ کہ کافر قرآن کی عظمت و احترام کا کیا خیال رکھے گا۔ کافر کی خوشنودی کے لیے یا اپنے سیاسی مفاد کی خاطر قرآن پاک کا فر کو دینا کہ وہ اس کا احترام نہ کر سکے، ہرگز ہرگز جائز نہیں ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۲۴ ذو القعده ۱۳۹۲ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔