کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں مفتیان دین و شرع متین - السلام علیکم - بعد سلام عرض ہے کہ یہاں پر محلہ ساہیان چتوڑ گڑھ راجستھان کی مسجد میں ایک امام صاحب ہیں وہ فرماتے ہیں کہ مذہب کے سب جھوٹے جھگڑے ہیں خدا کو اگر ڈھونڈنا ہے تو دل میں ڈھونڈو اور حضور کو مبلغ علیہ السلام کہتے ہیں (1) اور قرآن شریف بھی غلط پڑھتے ہیں حافظ صاحب نور محمد عرف چاند محمد جی نے غلطی بیان کی تو فرماتے ہیں کہ اپنی قبر کا جواب میں خود دوں گا، غلط پڑھتا ہوں تو کیا ہوگا ، آپ کو کیا مطلب ، اس کے بعد مولا نا محمد ابراہیم صاحب ممبئی والے تشریف لائے اور اسی مسجد میں قیام کیا تو انھوں نے غلطی بتائی تو امام صاحب فرماتے ہیں کہ بکومت ورنہ پولیس کے حوالے کر دوں گا، تو ضمانت دینے والا نہیں ملے گا، میں ہیڈ کانسٹیبل ہوں ، معلوم ہے، کیا یہاں پر جھگڑا کرنا چاہتا ہے؟ اس لیے وہاں سے ہٹ کر درگاہ شریف چلے گئے ، پھر شاہ صاحب کی مسجد میں قیام کر لیا ایسا امام جو گناہ سے نہیں ڈرتے اور قرآن کریم غلط پڑھتے ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے شرعی حکم سے مطلع فرمادیں ور ایسے شخص کے بارے میں شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے آگاہ فرمائیں۔
اور ان کی یہ بھی خامیاں ہے کہ سلام و قرآن کریم کے الفاظ صحیح معنی میں نہیں پڑھتے اور مد کھڑا صحیح نہیں پڑھتے ۔ فقط والسلام
صورت مسئولہ میں امام مذکور کا اختلافات کو جھوٹے جھگڑے کہنا قرآن وحدیث کے خلاف ہے پہلا پارہ شروع سے پڑھا جائے: هُدًى لِلْمُتَّقِينَ تا هُمُ الْمُفْلِحُونَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مَا وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ تا وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ خود قرآن نے تین فرقوں کو بیان فرمایا ہے۔ ایک مومن کا ، دوسرا خالص کا فرو مشرک کا تیسرا منافقین کا اور احادیث کریمہ کے اندر بہت سے فرقوں کا بیان صراحت کے ساتھ ہے، ایک حدیث کے اندر ہے۔ سرکار علیہ السلام نے فرمایا:سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فَرَقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً (1) ترجمہ : میری امت میں تہتر فرقے ہوں گے جن میں ایک جنتی ہو گا اور بہتر جہنمی ہوں گے۔
لہذا امام مذکور پر اس قول سے تو بہ کرنا واجب ہے اور تجدید ایمان بھی واجب ہے۔ یہ مسئلہ مذکورہ جاننے کے بعد بھی وہ اس پر بضد رہے تو التزام کفر ہونے کی وجہ سے ایمان سے خارج ہو جائیں گے (العیاذ بالله) والله تعالى اعلم بالصواب
لہذا اس قول سے بھی امام مذکور پر واجب ہے کہ تو بہ کرے اور شادی شدہ ہے تو دوبارہ نکاح اپنی موجودہ بیوی سے کرے۔ صورت مسئولہ میں حافظ مذکور کا گناہ سے نہ ڈرنا اور لا پرواہی برتنا ایمان میں کمزوری کی دلیل ہے، ایسی باتوں سے پر ہیز کریں ورنہ خاتمہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے (العیاذ بالله ) قرآن شریف غلط پڑھنے والا اگر ایسی غلطی کرتا ہے جس سے معنی فاسد نہیں ہوتا تو نماز ہو جائے گی لیکن ایسے آدمیوں پر واجب ہے کہ غلطی کی درستگی میں بھر پور کوشش کریں ورنہ غلطی کی درستگی کرنے میں لا پرواہی برتی اور درستگی نہ کی تو ایسے کو امام ہرگز نہ بنایا جائے ۔ (2)
بہر حال غلط خواں کو امام نہ بنایا جائے گا مزید براں جب کہ اپنی غلطی کی درستگی بھی نہ کرے اور نہ گناہ سے بچے اور نہ خوف کرے، چونکہ جب بے توجہی سے غلط پڑھتا ہے، تو ایسی غلطی بھی کر سکتا ہے یا کرتا ہوگا جس سے معنی میں فساد پیدا ہو جاتا ہے اور جب گناہ سے نہیں ڈرتا تو یقینا گناہ کبیرہ بھی کرتا ہو گا اور گناہ کبیرہ کرنے والا فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ لہذا ایسے کو امام نہ بنایا جائے ۔ (3)واللہ تعالیٰ اعلم الصواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔