🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

غلط قرآن پڑھنے والے کی امامت کیسی ؟

🔖 SF-544 👤 مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی 👁️ 99 25 Oct 2026 ⏱️ 11 منٹ مطالعہ
المستفتی رحیم بخش جی · از امام باڑہ کے پاس، چتوڑ گڑھ، راجستھان
❓
سؤال

 کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں مفتیان دین و شرع متین - السلام علیکم - بعد سلام عرض ہے کہ یہاں پر محلہ ساہیان چتوڑ گڑھ راجستھان کی مسجد میں ایک امام صاحب ہیں وہ فرماتے ہیں کہ مذہب کے سب جھوٹے جھگڑے ہیں خدا کو اگر ڈھونڈنا ہے تو دل میں ڈھونڈو اور حضور کو مبلغ علیہ السلام کہتے ہیں (1)   اور قرآن شریف بھی غلط پڑھتے ہیں حافظ صاحب نور محمد عرف چاند محمد جی نے غلطی بیان کی تو فرماتے ہیں کہ اپنی قبر کا جواب میں خود دوں گا، غلط پڑھتا ہوں تو کیا ہوگا ، آپ کو کیا مطلب ، اس کے بعد مولا نا محمد ابراہیم صاحب ممبئی والے تشریف لائے اور اسی مسجد میں قیام کیا تو انھوں نے غلطی بتائی تو امام صاحب فرماتے ہیں کہ بکومت ورنہ پولیس کے حوالے کر دوں گا، تو ضمانت دینے والا نہیں ملے گا، میں ہیڈ کانسٹیبل ہوں ، معلوم ہے، کیا یہاں پر جھگڑا کرنا چاہتا ہے؟ اس لیے وہاں سے  ہٹ کر درگاہ شریف چلے گئے ، پھر شاہ صاحب کی مسجد میں قیام کر لیا ایسا امام جو گناہ سے نہیں ڈرتے اور قرآن کریم غلط پڑھتے ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے شرعی حکم سے مطلع فرمادیں ور ایسے شخص کے بارے میں شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے آگاہ فرمائیں۔
اور ان کی یہ بھی خامیاں ہے کہ سلام و قرآن کریم کے الفاظ صحیح معنی میں نہیں پڑھتے اور مد کھڑا صحیح نہیں پڑھتے ۔ فقط والسلام

(1) ↩ نبی علیہ السلام کو مبلغ علیہ السلام کہنے میں کوئی حرج نہیں آپ یقینا اسلام کے مبلغ تھے جیسا کہ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: «یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَؕ-وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗؕ-وَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ(۶۷)»  (سورۃ المائدۃ آیت: ۶۷) ترجمہ: اے رسول پہنچا دو جو کچھ اترا تمہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ایسا نہ ہو تو تم نے اس کا کوئی پیام نہ پہنچایا اور اللہ تمہاری نگہبانی کرے گا لوگوں سے بیشک اللہ کافروں کو راہ نہیں دیتا۔۔ (کنز الایمان ) اس آیت کی روشنی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مبلغ اسلام کہہ سکتے ہیں لیکن اس جملہ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی شان میں بولنے سے احتیاط کرنا چاہیے۔

✅
جواب

صورت مسئولہ میں امام مذکور کا اختلافات کو جھوٹے جھگڑے کہنا قرآن وحدیث کے خلاف ہے پہلا پارہ شروع سے پڑھا جائے: هُدًى لِلْمُتَّقِينَ تا  هُمُ الْمُفْلِحُونَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مَا وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ تا وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ خود قرآن نے تین فرقوں کو بیان فرمایا ہے۔ ایک مومن کا ، دوسرا خالص کا فرو مشرک کا تیسرا منافقین کا اور احادیث کریمہ کے اندر بہت سے فرقوں کا بیان صراحت کے ساتھ ہے، ایک حدیث کے اندر ہے۔ سرکار علیہ السلام نے فرمایا:سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ فَرَقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً  (1) ترجمہ : میری امت میں تہتر فرقے ہوں گے جن میں ایک جنتی ہو گا اور بہتر جہنمی ہوں گے۔
لہذا امام مذکور پر اس قول سے تو بہ کرنا واجب ہے اور تجدید ایمان بھی واجب ہے۔ یہ مسئلہ مذکورہ جاننے کے بعد بھی وہ اس پر بضد رہے تو التزام کفر ہونے کی وجہ سے ایمان سے خارج ہو جائیں گے (العیاذ بالله) والله تعالى اعلم بالصواب
لہذا اس قول سے بھی امام مذکور پر واجب ہے کہ تو بہ کرے اور شادی شدہ ہے تو دوبارہ نکاح اپنی موجودہ بیوی سے کرے۔ صورت مسئولہ میں حافظ مذکور کا گناہ سے نہ ڈرنا اور لا پرواہی برتنا ایمان میں کمزوری کی دلیل ہے، ایسی باتوں سے پر ہیز کریں ورنہ خاتمہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے (العیاذ بالله ) قرآن شریف غلط پڑھنے والا اگر ایسی غلطی کرتا ہے جس سے معنی فاسد نہیں ہوتا تو نماز ہو جائے گی لیکن ایسے آدمیوں پر واجب ہے کہ غلطی کی درستگی میں بھر پور کوشش کریں ورنہ غلطی کی درستگی کرنے میں لا پرواہی برتی اور درستگی نہ کی تو ایسے کو امام ہرگز نہ بنایا جائے ۔   (2)
بہر حال غلط خواں کو امام نہ بنایا جائے گا مزید براں جب کہ اپنی غلطی کی درستگی بھی نہ کرے اور نہ گناہ سے بچے اور نہ خوف کرے، چونکہ جب بے توجہی سے غلط پڑھتا ہے، تو ایسی غلطی بھی کر سکتا ہے یا کرتا ہوگا جس سے معنی میں فساد پیدا ہو جاتا ہے اور جب گناہ سے نہیں ڈرتا تو یقینا گناہ کبیرہ بھی کرتا ہو گا اور گناہ کبیرہ کرنے والا فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ لہذا ایسے کو امام نہ بنایا جائے ۔ (3)واللہ تعالیٰ اعلم الصواب 

(1) ↩جامع الترندی ، ص: ۹۳ ، ج: ۲، کتاب الايمان باب افتراق هذه الامة المكتبة السعد / مشلوة المصابیح ج : ٣ ، باب ٣، باب الاعتصام بالكتاب و السنة، مجلس بركات، جامعه اشرفيه

(2) ↩کے درمختار میں ہے: وَحَرَّرَ الْحَلَبِيُّ وَابْنُ الشِّحْنَةَ أَنَّهُ بَعْدَ بَذْلِ جَهْدِهِ دَائِمًا حَتْمًا كَالْأُمِّيِّ، فَلَا يَؤُمُّ إلَّا مِثْلَهُ، وَلَا تَصِحُّ صَلَاتُهُ إذَا أَمْكَنَهُ الِاقْتِدَاءُ بِمَنْ يُحْسِنُهُ أَوْ تَرَكَ جُهْدَهُ أَوْ وَجَدَ قَدْرَ الْفَرْضِ مِمَّا لَا لَثَغَ فِيهِ، هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ الْمُخْتَارُ فِي حُكْمِ الْأَلْثَغِ، وَكَذَا مَنْ لَا يَقْدِرُ عَلَى التَّلَفُّظِ بِحَرْفٍ مِنْ الْحُرُوفِ اله ملحقظا ( الدر المختار المطبوع مع رد الختار، ص: ۳۲۸، ج: ۲، کتاب الصلاة، باب الامامة، دار الكتب العلمیة بیروت) ترجمہ: جلبی اور ابن شحنہ نے لکھا ہے کہ ہمیشہ کی حتمی کوشش کے بعد تو تلے کا حکم امی کی طرح ہے پس وہ اپنے ہم مثل کا امام بن سکتا ہے ( یعنی اپنے جیسے تو تلے کے سوا دوسرے کی امامت نہ کرے ) جب اچھی درست ادائیگی والے کی اقتدا ممکن ہو یا اس نے محنت ترک کردی یا فرض کی مقدار بغیر تو تلے پن کے پڑھ سکتا ہے، ان صورتوں میں اس کی نماز درست نہ ہوگی۔ تو تلے کے متعلق یہی مختار اور صحیح حکم ۔ ہی مختار اور صحیح حکم ہے اور اسی طرح اس شخص کا بھی یہی حکم ہے جو حروف تہجی میں سے کو یہی حکم ہے جو حروف تہجی میں سے کوئی حرف نہ بول سکے یعنی صحیح تلفظ پر قادر نہ ہو۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے: دَائِمًا) أَيْ فِي آنَاءِ اللَّيْلِ وَأَطْرَافِ النَّهَارِ، فَمَا دَامَ    في التَّصْحِيحِ وَالتَّعَلُّمِ وَلَمْ يَقْدِرْ عَلَيْهِ فَصَلَاتُهُ جَائِزَةٌ، وَإِنْ تَرَكَ جُهْدَهُ فَصَلَاتُهُ فَاسِدَةٌ كَمَا فِي الْمُحِيطِ المرجع السابق) ترجمہ : ان کے قول دائما" سے مراد یہ ہے کہ رات اور دن کے اطراف میں بیچ کی بھر پور کوشش کرے پس اگر وہ ہمیشہ سیح و تعلم میں بھر پور کوشش کے باوجود اس پر قدرت نہ رکھے تو اس کی نماز درست ، اور اگر وہ کوشش ہی کرنا چھوڑ دے تو اس کی نماز فاسد ہوگی ۔ جیسا کہ محیط میں ہے۔ خلاصہ میں ہے: ان كان يجتهد أناء الليل والنهار في تصحيحه ولا يقدر على ذلك فصلاته جائزة وان ترك جهده فصلاته فاسدة الا ان يجعل العمر في تصحيحه ولا يسعه ان يترك جهده في باقی عمره (خلاصۃ الفتاوی ہیں : ۱۱۰، الفصل الثاني عشر فی زلتہ القاری، مکتبہ حبیبہ کوئٹہ ) ترجمہ: صحیح میں جب دن رات کوشش کرتا رہا مگر وہ قدرت حاصل نہ کر پایا تو اس کی نماز درست ہے اگر اس نے کوشش ترک کر مانے کوشش ترک کردی تو نماز فاسد ہوگی۔ ہاں اگر عمر کا کچھ حصہ صیح میں صرف کرے اور درست کی قدرت حاصل نہ ہو تو باقی عمر میں صحیح کی کوشش ترک کرنے کی گنجائش نہیں۔ ردالمحتار میں ہے: مَنْ لَا يَقْدِرُ عَلَى التَّلَفُّظِ بِحَرْفٍ مِنْ الْحُرُوفِ كَالرَّهْمَنِ الرَّهِيمِ وَالشَّيْتَانِ الرَّجِيمِ وَالْآلَمِينَ وَإِيَّاكَ نَأْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَئِينُ السِّرَاتَ أَنْأَمْتَ، فَكُلُّ ذَلِكَ حُكْمُهُ مَا مَرَّ مِنْ بَذْلِ الْجَهْدِ دَائِمًا وَإِلَّا فَلَا تَصِحُّ الصَّلَاةُ بِهِ ملخصا الله رد المختار ص: ۴۳، ج:۱ مطلب في الاشغ مصطفی البابی مصر) ترجمہ : جو شخص حروف نبی میں سے کسی حرف کے صحیح تلفظ پر قادر نہ ہو مثلاً الرحمن الرحیم کی جگہ الرحمن الرحیم الشیطان کی جگہ الشيتان العالمین کی جگہ الألمين، اياك نعبد کی جگہ اياك تابد. نستعین کی جگہ نیستئین، الصراط کی جگہ السرات انعمت کی جگہ انا مت پڑھتا ہے۔ ان تمام صورتوں میں اگر کوئی ہمیشہ درست ادائیگی کی کوشش کے باوجود ایسا کرتا ہے تو نماز درست ہوگی ورنہ نماز درست نہ ہوگی ۔

(3) ↩فقہائے کرام نے مطلقا فرمایا:كُلُّ صَلَاةٍ أُدِّيَتْ مَعَ كَرَاهَةِ التَّحْرِيمِ تَجِبُ إعَادَتُهَا (الدر المختار المطبوع مع رد الختار ص: ۷ ۱۴ - ۱۴۸، ج : ۲ ، دار الکتب العلمیہ ، بیروت ) ترجمہ: ہر وہ نماز جس کو مکروہ تحریمی کے ساتھ ادا کی گئی ، اس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔ ردالمحتار میں ہے: مَشَى فِي شَرْحِ الْمُنْيَةِ عَلَى أَنَّ كَرَاهَةَ تَقْدِيمِهِ كَرَاهَةُ تَحْرِيمٍ لِمَا ذَكَرْنَا(ردالمختار مع الدر مختار ص: ۲۹۹ ، ج: ۲، کتاب الصلاة، باب الامامة ، دار الکتب العلمیہ بیروت) ترجمہ: شرح منیہ میں اس پر اتفاق ہے کہ فاسق کو امامت کے لیے مقدم کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ اس بنیاد پر جو ہم نے ذکر کیا۔ صغیری میں ہے: یکرہ تقدیم الفاسق كراهة تحريم (صغيرى شرح منیۃ المصلی ،ص: ۲۶۲، مباحث الامامة مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ) ترجمہ: فاسق کی تقدیم مکروہ تحریمی ہے۔ مراقی الفلاح میں ہے: کرہ امامة الفاسق العالم لعدم اهتمامه بالدين فتجب اهانته شرعا فلا يعظم بتقديمه للامامة واذا تعذر منعه ينتقل عنه الى غير مسجده للجمعة و غيرها. (مراقی الفلاح مع حاشیة الطحطاوی ، ص : ۱۶۵ فصل فی بیان الاحق بالامامة، مطبوعہ اصح المطابع، کراچی ) ترجمہ: فاسق عالم کی امامت مکروہ ہے کیوں کہ وہ دین کی اتباع کا اہتمام نہیں کرتا لہذا شرعا اس کی تذلیل واجب ہے پس امامت کے لیے تقدیم کی صورت میں اس کی تعظیم درست نہیں جب اس کا روکنا دشوار ہو تو ایسے حضرات کو جمعہ وغیرہ کے لیے دوسری مسجد میں چلے جانا چاہیے۔ طحطاویہ میں ہے: تبع فيه الزیلعی و مفاده كون الكراهة في الفاسق تحريمية ( حاشية الطحطاوی علی المراقی الفلاح ہیں: ۱۶۵ ، فصل في بيان الاحق بالامامة مطبوع اصبح المطابع کراچی) ترجمہ: زمیعی نے اس میں اس کا اتباع کیا اس کا مفاد یہ ہے کہ فاسق کے امام ہونے میں کراہت تحریمی ہے۔ (س مصباحی )

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مفتی اعظم راجستھان
صفحہ124
مفتی مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی
نمبر SF-544

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
موضوععقائد
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅