کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت اس مسئلہ میں :
حجاج کرام کو الوداع کرتے وقت یا آتے وقت استقبال کے لئے حاجیوں کے گلے میں ان کے دوست و احباب پھولوں کا ہار ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ بینوا توجروا
حجاج کرام کو حج کے لئے روانہ کرتے وقت یا واپسی میں استقبال کے لئے گلے میں پھولوں کا ہار ڈال سکتے ہیں کوئی قباحت نہیں بلکہ بہتر ہے کہ حاجی اللہ عز وجل کا مہمان ہوتا ہے تو اس کے اعزاز کے لئے اس کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈالنا ضرور جائز ہوگا۔ اس پر علماء، صلحا، عوام و خواص سب کا عملدرآمد ہے۔
اور حدیث شریف میں ہے: "ما رآه المؤمنون حسنا فهو عند الله حسن" اھ والله تعالیٰ اعلم.
الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
كتبه : محمد صدیق عالم قادری المنظری
۲۰ محرم الحرام ۱۴۲۷ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔