کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مطلقہ غیر مدخولہ کو حلالہ شرط ہےیا نہیں عورت غیر مدخولہ کے متعلق بالکتاب جواب ارسال فرمادیں کہ عورت غیر مدخولہ کو عدت پڑتی ہے، یا نہیں۔ بینوا توجروا۔
جس حره عورت کو تین طلاقیں ہو جائیں تو وه عورت اپنے شوہر کے لئے بغیر حلالہ کے حلال نہیں ہو سکتی، غیر مدخول بہا کو ایک کلمہ سے تین طلاقیں دی جائیں تو اس پر تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں ۔ ہدایہ میں ہے: وإذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها — (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني (١ / ٢٣٣)
كنز الدقائق :میں ہے: طلّق غير الموطوءة ثلاثًا وقعن — (كنز الدقائق – حافظ الدين أبو البركات النسفي (٢٧٥)
تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق میں ہے: وَهُوَ مَذْهَبُ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عُمَرَ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَجُمْهُورِ التَّابِعِينَ وَفُقَهَاءِ الْأَمْصَارِ — (تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي – الفخر الزيلعي (٢ / ٢١٣) یعنی غیر مدخولہ کو تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں۔ یہ مسلک ابن عباس و ابن مسعود و ابن عمر و علی ابن ابی طالب و زید ابن ثابت و جمھور تابعین و فقہاء امصار رحمہم الله تعالیٰ کا ہے،
ردالمحتار میں ہے: وَنَصَّ مُحَمَّدٌ - رَحِمَهُ الله تَعَالَى - قَالَ: وَإِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا جَمِيعًا فَقَدْ خَالَفَ السُّنَّةَ وَأَثِمَ وَإِنْ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ سَوَاءٌ، بَلَغَنَا ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ الله ﷺ وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرِهِمْ رِضْوَانُ الله عَلَيْهِمْ — (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٣ / ٢٨٥)
عمدة الرعایہ میں ہے،وغیر الموطوءة تبین بواحدة نعم لو طلقهَا بكلمة واحدة بان قال انت طالق ثلثا تقع الثلث- فَلاَ تَحِلُّ لَھٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهؕٗ - جب غیر مدخولہ بہا تین طلاقوں کے واقع ہونے سے مطلقہ مغلظہ ہو جائے تو اس کے لیے بھی حلالہ ضروری ہے، اس کے پاس ہی نہیں گیا، تو استبراء رحم کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔
عمدة الرعایہ میں ہے، وحتى انھ عن غیر المدخولة فانھا تبین بطلاق واحد لا عدة لھا حتى قطلقھا الاخرى -والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔