🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طلاق

حلالہ کب اور کس کے لئے ہوتا ہے؟

🔖 SF-446 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 118 20 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مطلقہ غیر مدخولہ کو حلالہ شرط ہےیا نہیں عورت غیر مدخولہ کے متعلق بالکتاب جواب ارسال فرمادیں کہ عورت غیر مدخولہ کو عدت پڑتی ہے، یا نہیں۔  بینوا توجروا۔

✅
جواب

جس حره عورت کو تین طلاقیں ہو جائیں تو وه عورت اپنے شوہر کے لئے بغیر حلالہ کے حلال نہیں ہو سکتی، غیر مدخول بہا کو ایک کلمہ سے تین طلاقیں دی جائیں تو اس پر تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں ۔  ہدایہ میں ہے: وإذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها — (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني (١ ‏/ ٢٣٣)

كنز الدقائق :میں ہے: طلّق غير الموطوءة ثلاثًا وقعن — (كنز الدقائق – حافظ الدين أبو البركات النسفي (٢٧٥)

تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق میں ہے:  وَهُوَ مَذْهَبُ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عُمَرَ وَعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَجُمْهُورِ التَّابِعِينَ وَفُقَهَاءِ الْأَمْصَارِ — (تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي – الفخر الزيلعي (٢ ‏/ ٢١٣) یعنی غیر مدخولہ کو تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں۔ یہ مسلک ابن عباس و ابن مسعود و ابن عمر و علی ابن ابی طالب و زید ابن ثابت و جمھور تابعین و فقہاء امصار رحمہم الله تعالیٰ کا ہے،

ردالمحتار میں ہے:  وَنَصَّ مُحَمَّدٌ - رَحِمَهُ الله تَعَالَى - قَالَ: وَإِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا جَمِيعًا فَقَدْ خَالَفَ السُّنَّةَ وَأَثِمَ وَإِنْ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ سَوَاءٌ، بَلَغَنَا ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ الله ﷺ وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرِهِمْ رِضْوَانُ الله عَلَيْهِمْ — (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٣ ‏/ ٢٨٥)

عمدة الرعایہ میں ہے،وغیر الموطوءة تبین بواحدة نعم لو طلقهَا بكلمة واحدة بان قال انت طالق ثلثا تقع الثلث- فَلاَ تَحِلُّ لَھٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهؕٗ - جب غیر مدخولہ بہا تین طلاقوں کے واقع ہونے سے مطلقہ مغلظہ ہو جائے تو اس کے لیے بھی حلالہ ضروری ہے، اس کے پاس ہی نہیں گیا، تو استبراء رحم کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔

عمدة الرعایہ میں ہے، وحتى انھ عن غیر المدخولة فانھا تبین بطلاق واحد لا عدة لھا حتى قطلقھا الاخرى -والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ120
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-446

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الطلاق
بابباب الطلاق البائن والرجعي
فصلفصل في الطلاق المغلظ
موضوعطلاق
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅