اگر مرد یا عورت کا فر نے اسلام قبول کیا اور عمر بھر میں نماز کا سجدہ نہیں کیا آیا ایسے شخص کے جنازے کی نماز پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے یا نہیں۔
بیشک اس کے جنازے کی نماز فرض ہے اور بیشک اسے مسلمانوں کے مقابر میں دفن کریں گے۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں: الصَّلاةُ واجِبَةٌ عَلَيْكُمْ على كُلِّ مُسْلِمٍ يَمُوتُ بَرًا كانَ أوْ فاجِرًا وإنْ هُوَ عَمِلَ الكَبائِرَ ہر مسلمان کے جنازے کی نماز تم پر فرض ہے چاہے نیک ہو یا بدا گر چہ اس نے کبیرہ گناہ کئے ہوں ، رواہ ابو داود وابو یعلی والبیھقی -في سننه عن ابی هريرة رضى الله تعالی عنہ بسند صحیح علی اصولنا ۔(۱) پنجگانہ نماز اس پر فرض تھی اس نے شامتِ نفس سے ترک کی جنازہ مسلم کی نماز ہم پر فرض ہے ہم اپنا فرض کیوں چھوڑیں ۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔