ولد الزنا کی نماز جنازہ پڑھنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے یا نہیں ۔ ولد الزنا کی ماں کا فرہ ہے اور باپ مسلمان۔
جب وہ مسلمان ہے اس کے جنازے کی نماز پڑھنی فرض ہے اور مسلمانوں کے مقابر میں اسے دفن کرنا بیشک جائز ہے اگر چہ اس کی ماں یا باپ یا دونوں کافر ہوں۔ جواب سوالِ سوم میں اس کی حدیث گزری بلکہ یہ اور بھی اولیٰ کہ ولد الزنا ہونے میں اس کا اپنا کوئی قصور نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔