بخدمت جناب حضرت مولا نا مفتی خطیب صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلے میں:
قوم " کنگر یا " جو کہ اسلام کے ماننے والے ہیں پہلے یہ لوگ ایک طرح کا باجہ کنگری ہوتا ہے بجایا کرتے تھے اور مانگتے تھے۔ اس لیے مسلمان ان کا چھویا ہوا کھانا پانی نہیں کھاتے پیتے تھے اور ابھی بھی ان لوگوں سے اسی طرح سے پر ہیز رکھا جاتا ہے۔ چوں کہ اب وہ لوگ پیشہ با جاوغیرہ بجانا چھوڑ دیے، اب ان سے کھانا پانی و برادری میں کیا سلوک رکھا جائے ۔ ان کے گھر کھانا کیسا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
اگر وہ لوگ مسلمان ہیں اور کوئی ناجائز پیشہ نہیں کرتے ، یا کرتے تھے لیکن اس سے توبہ کر لیا اور حرام پیشہ کو چھوڑ کر حلال پیشہ اختیار کر لیا تو بے شک وہ لوگ ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ کھانا پینا سب جائز ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔