🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

حیات انبیا علیہم الصلاة والسلام

🔖 SF-480 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 119 21 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی انور جلیل · از ناگپور
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
زید کی کتاب میں ایک عبارت اس طرح درج ہے کہ ”انبیا علیہم السلام کی قبور مطہرہ میں ازواج مطہرات پیش کی جاتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ شب باشی فرماتے ہیں“ اس لیے تحریر فرمایا جائے کہ زید اور اس جیسا عقیدہ رکھنے والے کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟

✅
Jawab

الجواب بعون الملك الوهـــاب

انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام پر تصدیق وعدہ الہیہ کے مطابق ایک آن کے لیے موت طاری ہوتی ہے، پھر انہیں حیات دنیوی حقیقی عطا فرمادی جاتی ہے۔ وہ اپنی قبروں میں زندہ ہیں ، نمازیں ادا فرماتے ہیں ، انہیں رزق دیا جاتا ہے۔ ان پر احکام دنیا پر جاری ہوتے ہیں۔ اس لیے نہ ان کے اموال میں ترکہ تقسیم ہو گا۔ نہ ان کی ازواج مطہرات کو دوسرا نکاح کرنا جائز نہ ان پر عدت ہے۔ سنن ابن ماجہ کی حدیث ہے: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَى الْأَرْضِ أَنْ تَأْكُلَ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ، فَنَبِيُّ اللَّهِ حَيٌّ يُرْزَقُ.“ (سنن ابن ماجه، ج 1، ص 524، کتاب الجنائز،بَابُ: ذِكْرِ وَفَاتِهِ وَدَفْنِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الحدیث 1637) اللہ تعالیٰ نے انبیاء کے جسم اقدس کو مٹی پر کھانا حرام فرمادیا ہے۔ تو اللہ کا نبی زندہ ہے انہیں رزق دیا جاتا ہے۔ اسی حدیث کے ضمن میں مرقات میں ہے: ”لِأَنَّهُ رَأَى مُوسَى قَائِمًا يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ، وَكَذَلِكَ إِبْرَاهِيمُ كَمَا فِي حَدِيثِ مُسْلِمٍ، وَصَحَّ خَبَرُ: الْأَنْبِيَاءُ أَحْيَاءٌ فِي قُبُورِهِمْ يُصَلُّونَ“ (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح  – الملا على القاري (ت ١٠١٤هـ)، ج 3، ص : 1020، کتاب الصلاة، باب الجمعة، الحديث: 1366،دار الفكر، بيروت)  یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے حضرت موسی علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ اپنی قبر میں کھڑے نماز ادا فرما رہے ہیں اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ جیسا کہ مسلم شریف کی حدیث میں ہے اور انبیا کی خبر صحیح ہے کہ وہ اپنی قبروں میں زندہ ہیں نماز پڑھتے ہیں۔
زید کی کتاب کی عبارت مسئولہ کا ماخذ حضرت علامہ سیدی محمد ابن عبد الباقی زرقانی کا قول مبارک ہے۔ اس لیے زید یا زید جیسا عقیدہ رکھنے والے صحیح و درست ہیں ۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۱۵  ؍رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ357
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-480

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅