🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

سید نا حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق کیسے ہوئی اور ان کو دنیا میں مبعوث فرمانے میں کیا حکمت تھی؟

🔖 SF-286 👤 مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی 👁️ 97 26 Jul 2026 ⏱️ 12 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

منبع علم و حکمت مخزن اسرار قابلیت نور چشمہ ہدایت حضرت علامہ و مولانا مفتی الشاه الحاج محمد اشفاق حسین صاحب قبلہ ۔ السلام علیکم ۔
بعد سلام و قدم بوسی کے حضور والا کی بارگاہ عالیہ میں عرض ہے کہ ان چند سوالات کے جوابات عنایت کر کے اس ناچیز کو اپنے علمی فیض سے مستفیض فرمائیں ، عین نوازش ہوگی ۔
(۱) حضرت سید نا آدم علیہ السلام کی تخلیق کیسے ہوئی اور مسند خلافت سے نواز کر مالک کا ئنات نے ان کو جنت میں داخل فرمایا جس کی وجہ سے وہ فرشتوں کو ملاحظہ فرماتے تھے کہ ان کو جنت سے نکال کر روئے زمین پر مبعوث فرمایا اس کی کیا حکمت ہے؟
(۲) جنت و دوزخ کو اللہ تعالیٰ نے کہاں پیدا فرمایا ؟ مدلل جواب اس کا عنایت فرمائیں؟
(۳) شب معراج حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا جنت و دوزخ کو اس کے اصلی مقام پر ملاحظہ فرمایا یا کہیں اور آپ کو دکھایا گیا تھا ؟ فقط والسلام

✅
جواب

الاول : حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق اسی عالم عنصری سے ہوئی اور مکہ و طائف کے درمیان خمیر تیار کیا گیا اور آپ کی خلافت اسی ماڑی زمین کے لیے تھی۔ تفسیر کبیر میں ہے: ان الارض في الآية جميع الارض من المشرق والمغرب  (1) ترجمہ: بے شک آیت میں الارض سے مراد مشرق سے لے کر مغرب کی ساری زمین ہے (س)

اور تفسیر نعیمی میں اس طرح ہے: ” آپ کی صورت کی تخلیق مکہ معظمہ اور طائف کے درمیان وادی نعمان میں عرفات پہاڑ سے متصل فرمائی ہے۔ (2)
اور جس جنت میں دخول حضرت آدم ہوا وہ جنت ارضی تھی جنت خلد اور دار ثواب نہیں ۔ تفسیر کبیر میں ہے: قال ابو القاسم البلخي و ابو مسلم الاصفهاني: هذه الجنة كانت في الارض اس کے ثبوت میں چند دلیلیں پیش کی ہیں ، جن میں ایک دلیل یہ ہے: (سادسها) لا نزاع في ان الله تعالى خلق آدم عليه السلام في الارض ولم يذكر في هذه القصة انه نقله الى السماء ولو كان تعالى قد نقله الى السماء لكان ذلك اولى بالذكر لان نقله من الارض الى السماء من اعظم نعم الله فدل  ذلك على انه لم يحصل و ذلك يوجب ان المراد من الجنة التي قال الله تعال له (اسكن انت وزوجك الجنة الاخرى غير جنة الخلد (3)
تو جب خلافت آدم مادی زمین کے لیے اور دخول بھی جنت ارضی میں ہوا تو سرے سے ہی سوال ختم ہو جاتا ہے کہ کسی کو ہندوستان کا گورنر بنا کر امریکہ یا اسپین بھیج دیا جائے۔
اور جنت سے مراد جنت الخلد ہو جیسا کہ جمہور کا قول ہے: (القول الثالث) وهو قول جمهور اصحابنا ان هذه الجنة هي دار الثواب والدليل عليه ان الالف واللام فى لفظ الجنة لا يفيدان العموم لان سكنى جميع الجنان محال فلا بد من صرفها الى المعهود السابق والجنة التي هي المعهودة المعلومة بين المسلمين هي دار الثواب فوجب صرف اللفظ اليها . (4)
اور تفسیر ابن کثیر میں آیت اسكن انت و زوجك الجنة کے تحت ہے: وقد اختلف في الجنة التي اسكنها آدم أ هى فى السماء ام فى الارض والاكثرون على الاول (5)
ترجمہ: اس جنت کے بارے میں اختلاف ہے جسے حضرت آدم علیہ السلام نے اپنا مسکن بنایا تھا کہ وہ آسمان میں ہے یا زمین میں پہلے قول پر اکثر اہلِ علم کا اتفاق ہے۔ (س)
تو سوال مذکور کا جواب یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کو جنت خلد میں داخل کیا جانا بحیثیتِ خلافت نہیں تھا بلکہ انعاماتِ الہی اور تقریب غیر متناہی کی بدولت ان پر وہ روحانیت غالب آگئی تھی کہ جس سے ملائکہ بلا تکلف ہر وقت ان کو دکھائی دیتے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کو خدا کے دربار میں نہایت عزت و منزلت حاصل ہو چکی تھی لہذا جنت میں چند روز کے لیے اس کے بہترین ماحول سے متاثر کیا گیا کہ مادی زمین کی خلافت میں اس طرح نہ کھو جائیں کہ ادھر کا خیال نہ رہے اور اس مرکز اصلی سے روگرداں ہو جائیں بلکہ عالم عنصری میں رہ کر بھی اس کے ماحول اثر انداز نہ ہوں اور عالم مقدس کے شوق میں ہر دم بے چین و بے قرار ہیں نیز جنت خلد اولا د آدم ہی کا مسکن و مستقر ہوگی ، اس چند روز ابوالبشر کو اس کا پرکیف نظارہ اور اس کی رعنائی و زیبائی کا معائنہ کرایا گیا، تا کہ مادی زمین میں جا کر مسند خلافت پر رونق افروز ہوں اور اپنی اولاد کو دعوت توحید دیں تو ان کے سامنے عینی مشاہدہ کی کیفیات بیان کریں جیسا کہ نوشۂ شب اسری ٰصلی اللہ علیہ وسلم کو شبِ معراج جنت و دوزخ کا معائنہ کرایا گیا ، تا کہ اپنی اُمت کو جس ستھرے مذہب کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس کا بہترین انجام مشاہدہ ہوا اور مشرف بہ اسلام ہونے والوں کو اپنے انجام پر علی وجہ الکمال اذعان و یقین حاصل ہو کما قال رسول اللہ ﷺ : ليس الخبر كالمعاينة (6)  (7)
الثاني : جنت سدرة المنتہی کے پاس عرش الہی کے نیچے ہے کقوله تعالى: عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى(۱۴)عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ(۱۵) (8)
ترجمہ: سدرۃ المنتہی کے پاس اس کے پاس جنت الماوی ہے۔ (کنز الایمان ) اور دوزخ تحت الثریٰ میں ہے۔
ارشاد ربانی ہے :اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ(۷) (9)
ترجمہ: بے شک کافروں کی لکھت سب سے پیچی جگہ سجین میں ہے۔ (کنز الایمان )
ترمذی کی ایک طویل حدیث میں ہے: والفردوس اعلى الجنة و اوسطها و فوق ذلك عرش الرحمن  (10)

ترجمہ : فردوس سب سے اوپر والی جنت ہے اور اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے۔ (س) نیز ایک حدیث میں ہے: سقف الجنة عرش الرحمن والنار تحت الارضين السبعة  (11)ترجمہ : جنت کی چھت رحمن کا عرش ہے اور جہنم ساتوں زمین کے نیچے ہے۔ (س )  (12)
الثالث : شبِ معراج حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کا معائنہ اس کے اصلی مقام پر فرمایا جیسا کہ حدیث معراج میں ہے: ثم انطلق بي جبريل حتى ناتي سدرة المنتهى فغشيها الوان لا ادرى ماهي قال ثم ادخلت الجنة فاذا فيها جنابذ اللؤلؤواذا ترابها المسك.  (13)
ترجمہ: پھر جبریل مجھے سدرۃ المنتہی پر لے گئے، جس پر مختلف قسم کے عجیب وغریب رنگ چھائے ہوئے تھے، جس کو میں ( قیاس سے)  نہیں بتا سکتا پھر مجھے جنت میں لے جایا گیا جہاں موتیوں کے گنبد تھے اور جس کی مٹی مشک تھی۔ (س)
اور ممکن ہے دوزخ کا بھی معاینہ شب معراج سدرۃ المنتہیٰ کے پاس سے فرمایا ہو اگر چہ دوزخ تحت الثری میں ہے اور اس میں کوئی استحالہ نہیں کہ وقت معاینہ دوزخ تحت الثری تک کے سارے حجابات اٹھا دیے گئے ہوں، جیسا کہ حدیث شب معراج ہی میں ہے کہ میں آسمان اول پر ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام سے خیر البشر ﷺ کی ملاقات ہوتے ہوئے دیکھا کہ حضرت کی داہنی طرف جنت ہے اور بائیں طرف جہنم ، داہنی طرف دیکھ کر مسکراتے ہیں اور بائیں طرف دیکھ کر گریاں فرماتے ہیں۔ (14)
با وجود یکہ جنت سدرۃ المنتہی کے پاس اور جہنم تحت الثری میں سے کما سبق ۔

نیز مسجد نبویﷺ میں کسی نماز سے فراغت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: جنت، دوزخ مسجد کے اس کنارے پر سامنے لائی گئی حدیث شمس میں ہے: حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے روایت ہے کہ سرکار ﷺ نے سورج گہن کے بعد حمد الہی اور ثنا کی اور خطبے میں ارشاد فرمایا:ما من شئ كنت لم اره الا وقد رايته في مقامي هذا حتى الجنة والنار  (15)ترجمہ: میں نے ساری چیزوں کو اس جگہ سے دیکھ لیا حتی کہ جنت اور جہنم کو بھی ۔ 

(1) ↩ تفسیر کبیر، ص ۳۔ ۴، ج : ۳ سوره بقره قوله تعالی و قلنا يا آدم اسكن الخ، دار الفکر، بیروت، پہلا ایڈیشن 1401ھ

(2) ↩تفسیر نعیمی ، ص: ۲۶۶ ، ج:۱ سوره بقره نعیمی کتب خانہ گجرات

(3) ↩تفسیر کبیر ، ص ۳- ۴، ج : ۳ سوره بقره قوله تعالى : و قلنا يا آدم اسكن الخ، دار الفکر، بیروت، پہلا ایڈیشن1401ھ

(4) ↩المرجع السابق ، ص : ۴

(5) ↩تفسیر ابن کثیر، ص ۱۰۷ ، ج:۱، سورہ بقرہ، دارالاشاعت، پہلا ایڈیشن ۲۰۰۲ء

(6) ↩المستدرک علی الصحیحین ص: ۳۵۱، ج: ۲، کتاب التفسیر تفسیر سورۃ الاعراف ، حدیث :۳۲۵۰، دار الکتب العلمیہ ، بیروت

(7) ↩ حضرت آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارے جانے میں یہ حکمت تھی کہ آپ کی اولاد زمین پر بسے اور ان کو مکلف بنا کر ان پر اخروی سزا و جزا مرتب کی جائے۔ تفسیر روح البیان میں اس حکمت کو اس طرح بیان کیا ہے : قال القرطبي في تفسيره ان الصحيح في اهباطه و سكناه في الارض ما قد ظهر من الحكمة الازلية فى ذلك و هي نثر نسله فيها ليكلفهم ويمتحنهم و يرتب على ذلك ثوا بهم و عقابهم الاخروى اذ الجنة والنار ليستا بدار تكليف فكانت تلك الاكلة سبب اهباطهما من الجنة فاخرجهما لانهما خلقا منها و ليكون آدم خليفة الله في الارض والله يفعل ما شاء وقد قال (اني جاعل في الارض خليفة و هذه منقبة عظيمة وفضيلة كريمة شريفة انتهى كلام القرطبي (تفسير روح البیان ، ص : ااا ، ج :ا ، سورہ بقرہ، احیاء التراث العربی، بیروت، لبنان ) ترجمہ: امام قرطبی نے اپنی تفسیر میں فرمایا : حضرت آدم علیہ السلام کا زمین پر اترنے اور اس پر قیام پذیر ہونے میں حکمت از لیہ یہ تھی کہ آپ کی نسلیں زمین میں پھیلیں اور ان کو (احکام شریعہ ) کا مکلف بنا کر ان کو آزمائش میں مبتلا کر کے ان پر اخروی ثواب، عقاب مرتب کیا جائے ، کیوں کہ جنت اور دوزخ دار التکلیف نہیں ، تو درخت کو کھانا ہی ان دونوں کا جنت سے نکلنے کا سبب بنا، لہذا اللہ تعالیٰ نے ان کو اس سے زمین پر اتارا، کیوں کہ ان کی پیدائش زمین سے تھی اور یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کے زمین پر خلیفہ ہونے والے تھے اور اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے، وہ خود ہی فرماتا ہے : ” بے شک میں زمین پر خلیفہ بنانے والا ہوں یہ ان کی بڑی منقبت ، فضیلت اور شرافت و بزرگی ہے۔ (س ، مصباحی ) 

(8) ↩القرآن المجيد ، سورة : النجم ، آیت : 14- 15

(9) ↩القرآن المجيد سورہ مطففین ، آیت : ۷

(10) ↩جامع الترمذی ، ص: ۷۹ ، ج:۲، ابواب صفة الجنة ، باب ما جاء في صفة درجات الجنة مجلس بركات، جامعہ اشرفیہ

(11) ↩حاشيۃ العطار على جمع الجوامع، ص: ۴۸۶ ، ج: ۲، دار الکتب العلمیہ ، بیروت

(12) ↩بحر الکلام میں ہے : ان الله تعالى خلق الجنة فوق سبع سموات لا في السماوات فلا يقال بأنهما يفنيان بفناء السموات والارض قال الله تعالى عند سدرة المنتهى عندها جنة المأوى وسدرة فوق السماء السابعة وكذلك جهنم تحت الارض السابعة قال الله تعالى : كلا ان كتب الفجار لفى سجين والسجين تحت الارضين السبع . (بحر الكلام ص: ۲۱۸ ، فصل فی اثبات ان الجنة والنار مخلوقتان الآن دار الفتح) ترجمہ: بیشک اللہ تعالیٰ نے جنت کو ساتوں آسمان کے اوپر پیدا کیا، آسمانوں میں پیدا نہیں کیا میں پیدا نہیں کیا، تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ آسمان اور ز آسمان اور زمین کے ختم ہو جانے سے جنت اور جہنم بھی ختم ہو جائے گا۔ اللہ تعالی عز وجل فرماتا ہے : ” سدرۃ انتھی کے پاس جنت الماوہی ہے اور سدرۃ المنتہی ساتویں آسمان کے اوپر ہے اسی طرح جہنم ساتویں زمین کے نیچے ہے۔ اللہ فرماتا ہے : ”بے شک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے۔“ (س، مصباحی)

(13) ↩الصحیح لمسلم ص : ۹۳ ، ج:۱ ، باب الاسراء برسول الله ﷺالی السموات مجلس بركات، جامعہ اشرفیہ

(14) ↩اصحیح مسلم ص : ۹۲ - ۹۳ ، ج:۱، باب الاسراء برسول اللہ ﷺ مجلس برکات، جامعہ اشرفیہ

(15) ↩صحیح البخاری ، ص : ۱۴۴ ، ج:۱، ابواب الكسوف ، باب صلوة النساء مع الرجال في الكسوف مجلس بركات، جامعہ اشرفیہ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مفتی اعظم راجستھان
صفحہ119
مفتی مفتی محمد اشفاق حسین نعیمی اجملی
نمبر SF-286

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب الجنة والنار والآخرة
موضوععقائد
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅