🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

ہلّڑ (فساد ) میں مقتول مسلمانوں کو مسلمان نہ کہنا کیسا ؟

🔖 SF-490 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 106 23 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی حاجی زکر یا ابن داؤد، چشمہ والا · از اپلیٹا
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلے میں :

ایک مسلمان جس کی ظاہری وضع نصاریٰ جیسی ہے جو روزے نماز کا بھی پابند نہیں اس کا کہنا ان مسلمانوں کے متعلق جو ہندستان میں ہلڑ وغیرہ میں مارے جاتے ہیں بحیثیت مظلومانہ کہ ”وہ سب مسلمان ہی نہیں تھے“ یہ کہاں تک صحیح ہے؟ ایسا کہنے والے مسلمان کے واسطے حکم شرعی کیا ہے؟ بینوا وتوجروا

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــاب 

اس نے غلط کہا۔ مسلمان ہزار گنہگار سہی مگر شہادت کے بعد اس کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں وہ بے حساب و کتاب جنت میں داخل ہوں گے۔ ارشاد ربانی ہے: ” وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ وَّ لٰـكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ“ (البقرۃ: 154) جو لوگ راہِ خدا میں مارے جائیں انہیں یہ نہ کہو کہ مردہ ہیں بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تمہیں شعور نہیں۔  ” وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًاؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَ“ (آل عمران: 169) جو لوگ راہِ خدا میں قتل ہوئے ان کے بارے میں یہ گمان ہرگز ہرگز نہ کرو کہ وہ مردہ ہیں بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں۔ مشکوۃ شریف کی حدیث شریف ہے: حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے۔ ” أَنَّ ّالنَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللهِ يُكَفِّرُ كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا الدَّيْنَ .“ (مشكاة المصابيح -  الخطيب ولي الدين التبريزي – (ت ٧٤١)،ج 2، ص 1121، كتاب الجهاد، الفصل الأول، الحديث 3806، المكتب الإسلامي – بيروت۔ / صحيح مسلم - أبو الحسين مسلم بن الحجاج  بن مسلم القشيري – (ت ٢٦١)،  ج 6، ص38،  كتاب الإمارة، باب من قتل في سبيل الله، الحديث 1886، دار الطباعة العامرة - تركيا ) یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں قتل ہو جانا سارے گناہوں کا کفارہ ہے سوائے قرض کے۔ لہذا شخص مذکور کو ایسا کہنے کی وجہ سے تو بہ کرنا چاہیے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ335
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-490

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅