🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

نبی علیہ السلام نور ہیں تو پیٹ چاک کرکے نور کیوں بھرا گیا؟

🔖 SF-325 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 163 05 Aug 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

حضور علیہ السلام کو اہلِ سنت نورِ مجسم مانتے ہیں۔ یہ بھی حدیث آئی ہے کہ حضور کا پیٹ چاک کر کے نور بھرا گیا۔ نور کے ساتھ ان چیزوں کا کیا تعلق تھا، جو دھوئی گئیں؟ لہٰذا معلوم ہوا کہ حضور پہلے بشر تھے، اب نورِ حکمت بھرا گیا۔ اگر تمام علوم حضور کے سینے میں، پیٹ چاک کر کے، رکھے گئے، تو پیٹ چاک کرنے کا کیا مطلب؟ تو آدم علیہ السلام کو علوم منکشف کر دیے گئے، تو حضور علیہ السلام کا پیٹ چاک کر کے نورِ حکمت بھرا گیا، تو معلوم ہوا کہ حضور بشر تھے، اب بھی بشر ہیں، غیب بھی نہیں جانتے تھے، نورِ حکمت اب بھرا گیا۔

✅
جواب

یا صاحب الجمال ویا سید البشر
من وجهك المنیر لقد نور القمر

محمد بشر لا كالبشر، بل هو 
یاقوت بین الحجر

حضور علیہ السلام بشر ہیں، لیکن بے مثل بشر ہیں۔ آپ جیسا نہ کوئی ہوا ہے، اور نہ ہوگا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بے مثل ہونے پر ہزاروں حدیثیں شاہد ہیں، بلکہ قرآنِ پاک میں آپ کی بیویوں کو بے مثل فرمایا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ

حضور علیہ الصلوة والسلام نور بھی ہیں، قرآن پاک میں ہے:  قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ تو جلالین میں ہے: ھو النبي صلى الله علیہ وسلم 

یُرِیدُونَ لِیُطْفِئُوا  نُوْرَ اللّٰهِ میں ایک تفسیر کی بنا پر نور الله سے مراد نبی پاک علیہ الصلوٰة والسلام ہیں ۔

حدیثِ پاک میں ہے: یَا جَابِرُ! إِنَّ اللہ خَلَقَ قَبْلَ الأَشْیَاءِ نُورُ نَبِیِّكَ مِنْ نُورِهِ

یہ حدیث پیشوائے دیابنہ، مولوی اشرف علی تھانوی، علیہ ما علیہ نے بھی نشر الطیب اور اس کے حاشیے پر نقل کی ہے۔

حضور علیہ السلام کے نور ہونے کی تحقیق دیکھنا منظور ہو، تو اس صدی کے مجدد، اعلٰی حضرت عظیم البرکت، مولانا الشاہ محمد احمد رضا خان صاحب بریلوی قدس سرہ العزیز کا رسالۂ مبارکہ صلوٰۃ الصفا فی نور المصطفیٰ ملاحظہ ہو۔

اہلِ سنت کا عقیدہ ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نور ہیں، بے مثل بشر ہیں۔ شقِ صدر کے واقعات میں نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نور ہونے کی نفی نہیں، بلکہ وہاں پر نور بھرنے سے مراد نورانیت کی زیادتی ہے۔ زیادتِ شئ اصل شئ کی نفی نہیں کرتی۔

حدیثِ پاک میں ہے: ایک دفعہ حضرت ایوب علیہ السلام غسل فرما رہے تھے۔ آپ پر سونے کی ٹڈیاں گر رہی تھیں۔ آپ نے ان کو کپڑے میں جمع کرنا شروع کر دیا۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہوا: کیا میں نے تم کو ان سے بے پرواہ نہیں کیا، جن کو آپ دیکھ رہے ہیں؟ حضرت ایوب علیہ السلام نے کہا: کیوں نہیں، تیری عزت کی قسم! (یعنی بیشک تو نے مجھ کو ان سے بے پرواہ کیا ہے، لیکن مجھ کو تیری برکت سے بے پرواہی نہیں۔)

حاشیۂ مشکوٰۃ، بحوالہ مرقاۃ، اس حدیث کے تحت ہے: ای الاستغناء عن كثرت نعمتك وزیادة بركتك

یعنی تیری نعمت کی کثرت اور برکت کی زیادت سے استغنا نہیں ہے۔

اگر آدمی کا وضو ہو، تو اس وضو پر وضو کرے، تو اس سے پہلے وضو کی نفی نہیں ہوگی۔ ہم حضور علیہ السلام کے بشر ہونے کی نفی نہیں کرتے، بلکہ بشر مانتے ہیں، لیکن اپنے جیسا نہیں، بلکہ بے مثل بشر مانتے ہیں۔

اگر تھوڑی دیر کے لیے یہ مان بھی لیا جائے کہ نورانیت بھرنے سے پہلے علمِ غیب نہیں جانتے تھے، تو نورانیت بھرنے کے بعد علمِ غیب کی نفی کیسے ہو گئی؟ مخالفین بتائیں کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے وصال سے پہلے غیب کی کسی بات کو نہیں جانا۔والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم ۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ150
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-325

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب علم النبي ﷺ وحياته
فصلفصل في علم النبي ﷺ بالغيب
موضوععقائد
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅