🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

اگر امام کو ایسا عذر لاحق ہو جو واجب یا کم از کم سنت مؤکدہ کے ترک کا سبب بنے تو یہ مانع امامت ہے

🔖 SF-271 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 166 22 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی عبد الحبیب عبدالمجید · از   گاندھی چوک پھولا را منشن ، اپلیٹا ضلع راجکوٹ
❓
Question

 ذو المجد والكرم مفتی صاحب قبلہ زید مجد کم جامعہ عربیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دست بستہ التماس یہ ہے کہ استفتاء ذیل کا جواب مرحمت فرما کر ممنون فرمائیں۔

یہاں کی سنی مسجد میں ایک صالح حافظ قرآن ، صحیح العقائد تقریباً بائیس سال سے فرائض امامت ادا کرتے رہے۔ تقریباً چھ ماہ سے انہیں وجع المفاصل کا عارضہ لاحق ہو گیا ۔ جس سے ارکان نماز ادا کرنے میں مختصر سا فرق آگیا۔ کیوں کہ حافظ صاحب ۶۸  سال کی عمر کے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے از خود متولی صاحب سے بغرض علاج دو ماہ کی رخصت لے لی اور اپنی جگہ پر ایک مستند قابل عالم فاضل کو دو ماہ کے لیے مقرر کر دیا۔ اب دو ماہ ختم ہونے کو آئے علاج و معالجہ بہت کیا بڑے بڑے ہسپتالوں میں ایکسرا کرا کر دوائیاں لے آئے ۔ یونانی ، آیور ویدک علاج بھی کرایا مگر مرض میں تخفیف کے آثار نظر نہ آئے ۔ حافظ صاحب کثیر العیال اور غریب ہیں مسجد کی تنخواہ پر گزر اوقات ہوتی تھی ، مسجد کی آمدنی محدود ہے۔ پینشن ہو نہیں سکتی۔ اندریں صورت مذکورہ عذر، عذر شرعی تصور ہوگا یا نہیں؟ یا امام صاحب از خود سبک دوش ہو جائیں ، نماز کا معاملہ ہے، کیا حافظ صاحب رخصت ختم ہونے پر دوبارہ فرائض امامت ادا کر سکتے ہیں یا نہیں؟ بینوا وتوجروا

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهــــــــــاب

اگر ارکانِ نماز ادا کرنے میں کوئی واجب ترک ہو جاتا ہے تب تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی اور اگر واجب ترک نہیں ہوتا بلکہ خلاف سنت ارکان ادا ہوتے ہوں تو کراہیت تنزیہی کے ساتھ نماز ادا ہو جائے گی۔ بہر حال امام صاحب مذکور اگر متدین ہیں جیسا کہ سوال میں بتایا گیا ہے تو انہیں اپنے حال کا خود جائزہ لینا چاہیے کہ ان کی امامت سے نماز میں ایسی کراہیت تو نہیں آتی جو حد تحریم تک پہنچتی ہو۔ اگر آتی ہے تو انہیں خود سے مستعفی ہو جانا چاہیے اور رزق حلال کا کوئی دوسرا ذریعہ ڈھونڈ نا چاہیے۔ ایسا عذر جو واجب یا کم از کم سنت مؤکدہ کے ترک کا سبب بنے مانع شرعی ہے نہ امام صاحب کے لیے امامت کرنا درست ہے اور نہ انہیں امام بنانا جائز ہے۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۴ شعبان المعظم ۱۳۹۲ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلد1
صفحہ116
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-271

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعامامت
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅