🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ

اقامت کے وقت کب کھڑے ہوں؟

🔖 SF-486 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 205 22 Aug 2026 ⏱️ 6 منٹ مطالعہ
المستفتی  خاکسار سید محمود، پیش امام جامع مسجد · از نا ندوره
❓
سؤال

عالی جناب حضور مفتی عبدالرشید خان صاحب قبلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

گزارش : ہماری مسجد میں نماز کے وقت مکبر کھڑے ہو کر تکبیر کہتا ہے جماعت اور امام بیٹھے رہتے ہیں اور جب مکبر حی علی الفلاح کہتا ہے تو سب جماعت کھڑی ہو جاتی ہے۔ یہ طریقہ کیسا ہے سنت طریقہ ہے یا نہیں؟ جواب جلد ارسال کریں ۔ تبلیغی جماعت کے امیر انکار کرتے ہیں۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

اقامت کے وقت امام و مقتدی کا کھڑا ہونا مکروہ ہے۔ بلکہ سب کے سب سیدھے بیٹھ جائیں اور جب مکبر ”حی علی الفلاح“ يا  ”حي على الصلاة “کہے تب کھڑے ہوں۔  شرح وقایہ میں ہے :  ”وَيَقُومُ الْإِمَامُ وَالْقَوْمُ عِنْدَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ“ (شرح الوقاية - المحبوبي صدر الشريعة الأصغر  (ت ٧٤٧ هـ)، ج 2، ص 114، کتاب الصلاۃ، باب الاذان، دار الوراق - عمان، الأردن) امام و مقتدی ”حی علی الصلاۃ“ پر کھڑے ہوں اسی کے حاشیہ پر اور فتاوی عالمگیری میں مضمرات سے منقول ہے : ”إذَا دَخَلَ الرَّجُلُ عِنْدَ الْإِقَامَةِ يُكْرَهُ لَهُ الِانْتِظَارُ قَائِمًا وَلَكِنْ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ إذَا بَلَغَ الْمُؤَذِّنُ قَوْلَهُ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ.“ (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير، ج 1، ص 57، كتاب الصلاة، الفصل الثاني في كلمات الأذان والإقامة وكيفيتهما، المطبعة الكبرى الأميرية بولاق مصر) یعنی جب آدمی اقامت کے وقت داخل ہو تو اس کو کھڑے ہو کر نماز کا انتظار کرنا مکروہ ہے، لیکن بیٹھ جائے ۔ پھر  مؤذن ”حی علی الفلاح“ کہے تب کھڑا ہو۔ اسی عالمگیری میں ہے: ”إنْ كَانَ الْمُؤَذِّنُ غَيْرَ الْإِمَامِ وَكَانَ الْقَوْمُ مَعَ الْإِمَامِ فِي الْمَسْجِدِ فَإِنَّهُ يَقُومُ الْإِمَامُ وَالْقَوْمُ إذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ عِنْدَ عُلَمَائِنَا الثَّلَاثَةِ وَهُوَ الصَّحِيحُ“ (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير، ج 1، ص 57، كتاب الصلاة، الفصل الثاني في كلمات الأذان والإقامة وكيفيتهما، المطبعة الكبرى الأميرية بولاق مصر)  اگر مؤذن امام کے علاوہ کوئی دوسرا شخص ہو اور مقتدی اپنے امام کے ساتھ مسجد میں ہوں تو ہمارے تینوں اصحاب ( امام اعظم ابو حنیفہ، امام ابو یوسف، امام محمد رحمہم اللہ)  کے نزدیک امام و مقتدی دونوں مؤذن کے ”حی علی الفلاح“  کہنے کے وقت کھڑے ہوں اور یہی صحیح ہے۔   در مختار میں ہے  :  ”دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ قَعَدَ إلَى قِيَامِ الْإِمَامِ فِي مُصَلَّاهُ.“  (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي(ت ١٠٨٨ هـ) ،  ص: 57  ، كتاب الصلاة، باب الاذان، دار الكتب العلمية - بيروت) جب لوگ مسجد میں داخل ہوں اور مؤذن اقامت کہہ رہا ہو تو امام کے کھڑے ہونے کے تک اپنی جگہ بیٹھ جائے۔ رد المختار میں ہے:  ”وَيُكْرَهُ لَهُ الِانْتِظَارُ قَائِمًا، وَلَكِنْ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ إذَا بَلَغَ الْمُؤَذِّنُ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ“  (رد المحتار– الحلبي – ابن عابدين[ت ١٢٥٢ هـ]، ج1، ص: 400  ، كتاب الصلاة، باب الاذان، مطبعة مصطفى البابي الحلبي) کھڑے ہو کر نماز کا انتظار کرنا مکروہ ہے، لیکن بیٹھ جائے اور مؤذن ”حی علی الفلاح “ کہے تو کھڑے ہوں ۔ سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مشہور شاگرد حضرت سیدنا امام محمد رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی کتاب مؤطا ( جو کہ حنفی مسلک پر حدیث کی مشہور کتاب ہے ) میں فرماتے ہیں:  ”قَالَ مُحَمَّدٌ: يَنْبَغِي لِلْقَوْمِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَيَّ عَلَى الْفَلاحِ أَنْ يَقُومُوا إِلَى الصَّلاةِ“ (موطأ إمام مالك برواية محمد بن الحسن الشيباني - إمام مالك بن أنس بن مالك بن عامر الأصبحي المدني (ت ١٧٩ هـ)، ص 56، باب: تسوية الصف، الحديث: 98 المكتبة العلمية )  امام محمد نے فرمایا کہ قوم کے لیے مناسب یہ ہے کہ جب مؤذن ”حی علی الفلاح“ کہے تب نماز کے لیے کھڑے ہوں ۔ اشعۃ اللمعات شرح  مشکوۃ شریف میں حدیث  (”وَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي“(1) حضور  صلی اللہ علیہ وسلم   کا ارشاد گرامی تم لوگ صرف تکبیر کی آواز پر کھڑے نہ ہو یہاں تک کہ مجھے دیکھ لو ) کے تحت حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :”و در فقہ مذکور است کہ  تا چوں حی علی الصلوة گوید باید برخواست شاید کہ  آنحضرت نیز دریں وقت بیرون می آمدند“  کتب فقہ میں مذکور ہے کہ جب ”حی علی الصلوة“  کہا جائے تو اٹھنا چاہیے شاید حضور صلی اللہ علیہ  و سلم   اسی وقت تشریف لاتے تھے۔ فقہا و محدثین کی ان تمام عبارتوں سے اچھی طرح ثابت ہو گیا کہ ”حی علی الصلوۃ “ پر کھڑے ہونے کا ارادہ کریں اور ”حی علی الفلاح“  پر سیدھے کھڑے ہو جائیں ۔ کھڑے ہو کر نماز کا انتظار کرنا مکروہ ہے۔ تبلیغی جماعت کے امیر صاحب عموماً علم کے غریب ہوتے ہیں ، اس لیے انہیں معلوم نہیں کہ فقہا کی اس بارے میں صریح عبارتیں موجود ہیں ۔ والله هو الموفق وهو المستعان.

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

(1) ↩مشكاة المصابيح، كتاب الصلاة، الحديث: 647

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ73
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-486

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الأذان والإقامة
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅