کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
لڑکی پیدا ہونے پر بھی اس کے کان میں اذان واقامت دینا درست ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
لڑکا پیدا ہو یا لڑکی دونوں کے کانوں میں اذان واقامت کہنا مستحب ہے۔ فتاوی شامی میں ہے: ”فَيُنْدَبُ لِلْمَوْلُودِ.“ (رد المحتار- ابن عابدين (ت ١٢٥٢)، ج 1، ص 385، كتاب الصلاة، باب الأذان) یعنی مولود کے لیے اذان مستحب ہے۔ مولود کا اطلاق مذکر و مؤنث دونوں پر ہوتا ہے۔ کما لا يخفى على من له العلم باللغة العربية. نیز اذان کی غرض شیاطین کے تسلط سے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔