(۲) جو کھانا ایصالِ ثواب کے لیے پکایا گیا ہو وہ کھانا صاحب نصاب کھا سکتا ہے یا نہیں؟ اس کھانے کو ایصالِ ثواب کرنے والا کھا سکتا ہے یا نہیں؟ جواب سے نوازیں عین نوازش ہوگی ۔ فقط
الجواب بعون الملك الوهـــاب
(۲)اگر عام میت کے ایصالِ ثواب کی نیت سے پکایا گیا ہو تو وہ صرف فقر او مساکین کا حصہ ہے۔ کسی غنی یا سید کے لیے ایسا کھانا کھانا مناسب نہیں۔ ہاں اگر بزرگانِ دین کی نیاز ہے تو اسے غربا واغنیا ء سب کھا سکتے ہیں۔ خود بھی تبرکاً کھائے تو کوئی حرج نہیں ۔ شاہ عبدالعزیز محدث صاحب نے اپنے فتاوی میں لکھا ہے کہ: ” نیاز کا کھانا تبرک ہو جاتا ہے“۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔