🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الجنائز

کئی جنازے ہوں تو نماز جنازہ کیسے پڑھیں؟

🔖 SF-342 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 100 08 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی قاضی حسن الدین · از مقام و پوسٹ لا ڈکھیر ، تعلقہ دار وا ضلع ایوت محل ، مہاراشٹر
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلے میں :

نماز جنازہ پڑھانے کی صورت کیا ہوگی؟ مثلاً کئی جنازہ مرد ہوں یا کئی جنازہ عورت ہوں یا کئی جنازہ لڑکے یا کئی جنازہ لڑکیاں ہوں تو کیا ایک ساتھ سب مردوں کی اور پھر ایک ساتھ سب عورتوں کی اور پھر ایک ساتھ سب لڑکیوں کی اسی طرح سب لڑکوں کی نماز جنازہ پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــــــاب

اگر جنازے بہت ہوں تو ہر ایک پر علیحدہ علیحدہ نماز پڑھنا بھی جائز ہے اور ایک ساتھ بھی۔ عالمگیری میں ہے: وَلَوْ اجْتَمَعَت الْجَنَائِزُ يُخَيَّرُ الْإِمَامُ إنْ شَاءَ صَلَّى عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ عَلَى حِدَةٍ وَإِنْ شَاءَ صَلَّى عَلَى الْكُلِّ دُفْعَةً بِالنِّيَّةِ عَلَى الْجَمِيعِ، كَذَا فِي مِعْرَاجِ الدِّرَايَةِ. (الفتاوى الهندية، ج 4، ص 470،  کتاب الجنائز، الفصل الخامس فی الصلاة علی الميت) لیکن علیحدہ علیحدہ نماز پڑھنا اولی ہے۔ تنویر الابصار اور اس کی شرح در مختار میں ہے: (وإذا اجتمعت الجنائز فإفراد الصلاة) على كل واحدة (أولى) من الجمع وتقديم الافضل أفضل (وإن جمع) جاز  (رد المحتار، ج: 2، ص: 218 ، باب صلاة الجنازة)  یعنی جب بہت سے جنازے جمع ہو جائیں تو ہر ایک پر علیحدہ علیحدہ نماز پڑھنا ایک ساتھ پڑھنے سے اولی ہے اور ان میں جو سب سے زیادہ بہتر ہے اس کی نماز پہلے پڑھنا بہتر ہے اور ایک ساتھ پڑھے تو بھی جائز ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۱۶ربیع الاول ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ130
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-342

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعکتاب الجنائز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅