🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

خیانت کرنے اور جعلی رسید بنا کر چندہ کرنے والے کی امامت کا حکم

🔖 SF-257 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 185 19 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

مسئلہ : از : عبدل بھائی عظیم بھائی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :

جو امام امانت میں خیانت کرے اور مدرسے کے نام پر چندہ کر کے جعلی رسید اس طرح بنائے کہ دس کی جگہ پانچ روپیہ قوم کو بتلائے ۔ اور اس کی یہ حرکت ظاہر ہو جانے پر صرف زبانی معافی مانگ کر خیانت کی ہوئی رقم واپس نہ دے اور قوم میں نا اتفاقی پیدا کرے اور ہر بد مذہب مولویوں سے میل ملاپ رکھے۔ سیرت کا نام لے کر جلسے کرائے سنی عوام کو دھوکا دے۔ لہذا برائے کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں امام کی جملہ حرکتوں کا جائزہ لے کر حکم صادر فرمائیں کہ اس امام سے میل جول رکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ امامت کے لائق ہیں یا نہیں؟ ان کے پیچھے یہ سب باتیں جاننے کے بعد نماز پڑھنا کیسا ہے؟ فقط بینوا وتوجروا

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــاب

امام مذکور کی خیانت اگر عام ہو چکی ہے تو اس کے لیے صرف زبانی لوگوں سے معافی مانگ لینا کافی نہیں بلکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ خیانت کی ہوئی رقم واپس کرے اور آئندہ خیانت کرنے سے تو بہ کرے مسلمانوں میں نا اتفاقی پیدا کرنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے اسی طرح بدمذہبوں سے میل جول اور اس کی تقریر کرانا حرام اشد حرام ہے۔ قرآن پاک کا ارشاد ہے :  فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (الانعام : 68) معلوم ہو جانے کے بعد ظالم قوم کے پاس نہ بیٹھ۔ حدیث میں ہے: ایاکم و ایاهم لایضلونکم ولا یفتنونکم  (صحیح مسلم ،جلد1،ص12،داراحیاء التراث العربی ،بیروت) ان سے دور رہو ان کو اپنے سے دور رکھو ایسا نہ ہو وہ تمہیں گمراہ کر دیں وہ تمہیں فتنے میں ڈال دیں۔ بہر حال امام مذکور اپنی ناشائستہ حرکتوں کی وجہ سے فاسق معلن ٹھہرے۔ جب تک خیانت کی ہوئی رقم واپس نہ کریں یا صاحب رقم سے معاف نہ کرائیں اور ان تمام مذموم حرکتوں سے تو بہ نہ کریں ان سے میل جول رکھنا نا جائز اور ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی ۔ اور ان کو امام بنانا گناہ ۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۲۱ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۲ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلد1
صفحہ108
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-257

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الإمامة
فصلفصل في شروط الإمامة
موضوعامامت
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅