🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

خطبہ پڑھنا سنت ہے یا فرض

🔖 SF-251 👤 مفتی ظفرالدین بہاری 👁️ 340 18 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

کیا فرماتے رہیں علماء دین و مفتیان شرع متین دریں مسئلہ کہ خطبہ پڑھنا سنت ہے یا فرض ؟اور سننا سامعین پر فرض ہے یا سنت ؟بعض لوگ نصف خطبہ کے بعد سنت پڑھا کرتے ہیں ،یہ فعل کیسا ہے ؟بینوا وتوجروا۔

✅
Jawab

خطبہ تین طرح کے ہیں:

(1) خطبہ جمعہ کہ فرض ہے۔ اس واسطے بے خطبہ نماز درست نہیں۔ كما ذكر عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: وَبَلَغَنَا أَنَّهُ لَا جُمُعَةَ إِلَّا بِخُطْبَةٍ — (السنن الكبرى - البيهقي - ط العلمية – أبو بكر البيهقي (٣ ‏/ ٢٧٨)

شرح وقایہ میں ہے : وشُرِطَ لأدائِها: المصرُ ( الى ان قال) والخُطبةُ — (شرح الوقاية - ت أبو الحاج – المحبوبي صدر الشريعة الأصغر (٢ ‏/ ١٨٠)

فتاوی قاضی خاں میں ہے : الْجُمُعَةُلَا تَجُوزُ بدون الْخُطْبَةِ.

عالمگیریہ میں ہے:   حَتَّى لَوْ صَلَّوْا بِلَا خُطْبَةٍ — (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ١٤٦)

(2) خطبہ عیدین۔  اور وہ سنت ہے۔

درمختار میں ہے: (تجب صلاتهما بشرائطهاسوى الخطبة) فإنها سنة — (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١١٢)

ردالمحتار میں ہے:  أنها فيهما سنة حَتَّى لَوْ لَمْ يَخْطُبْ أَصْلًا صَحَّ وَأَسَاءَ لِتَرْكِ السُّنَّةِ — (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ١٦٦)

فتاوی قاضی خان میں ہے:  وصلاة العيد تجوز بدون الخطبة 

ہندیہ میں ہے :  والْخُطْبَةُ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَتَجُوزُ الصَّلَاةُ بِدُونِهَا — (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ١٥٠)

(3) خطبہ نکاح۔ اور وہ مستحب ہے اور اسماع اور انصات سب میں فرض ہے۔

درمختار میں ہے: وكذا يجب الاستماع لسائر الخطب كخطبة نكاح وخطبة عيد وختم على المعتمد.— (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١١١)

پھرنصف خطبہ کے بعد سنت پڑھنا کس طرح درست ہو سکتا ہے ۔ ؟

رسول علیہ السلام فرماتے ہیں:  إذا قعد الإمام على المنبر فلا صلاة بلکہ پڑھنا گناہ و ممنوع ہے۔ عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی:  " قال الصلوة و الامام يخطبه معصیة".

اس لئے کہ خطبہ میں حکم استماع اور انصات ہے۔ فلا يشتغل بها لان الاشتغال بها يفوت عليه الاستماع هكذا في الهداية والدر المختار وغير ذلك من معتمدات الاسفار، والله تعالى اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ ملکُ العلما
صفحہ132
مفتی مفتی ظفرالدین بہاری
نمبر SF-251

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الجمعة
فصلفصل في الخطبة
موضوعنماز
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅