دیو بندی اہلسنت یا نہیں؟
اہلسنت کا عقیده ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوة والسلام خاتم النبیین ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہو سکتا، دیو بندیوں کا عقیده ہے اب اگر کوئی نبی پیدا ہو جائے اور اس کو نبی فرض کر لیں تو اس سے ختم نبوت میں کوئی فرق نہیں آتا ، ملاحظہ ہو بانی مدرسہ دیو بند قاسم نانوتوی کی کتاب تحذیر الناس بلکہ غیر مقلدوں دیو بندیوں کے امام اسمعیل دہلوی کے نزدیک تو ایک آن میں کروڑوں نبی حضرت محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے برابر آسکتے ہیں، چنانچہ اسمعیل دہلوی نے اپنی کتاب تقویۃ الایمان کے صفحہ 22 پر لکھا ہے: اس شہنشاه ( الله تعالیٰ) کی یہ شان ہے کہ اگر ایک آن میں ایک کلمہ کن سے چاہے تو کروڑوں نبی اور جن اور فرشتے جبرائیل اور محمد صلی الله علیہ وسلم کے برابر پیدا کر ڈالے،
اہلسنت کا عقیده ہے کہ الله تعالیٰ کے لیے جھوٹ محال ہے ممکن نہیں مگر دیو بندیوں کا عقیده ہے کہ الله تعالیٰ جھوٹ بول سکتا ہے، ملاحظہ ہو د یو بندیوں کے پیشوا رشید احمد گنگوہی کی مصدقہ کتاب براہین قاطعہ صفحہ ،2 اور دیو بندیوں کی مایہ ناز کتاب سیف یمانی صفحہ 82-83 ۔
اہلسنت کا عقیده ہے کہ خدا کے لئے سفہ ( بے وقوفی ) محال ہے، دیو بندیوں کا عقیده ہے خدا سفہ یعنی بے وقوفی کر سکتا ہے،
اہل سنت کا عقیده ہے کہ سرکار دو عالم نور مجسم کو ساری مخلوق سے زیاده علم ہے، قرآن وحدیث سے ثابت ہے، اور دیو بندیوں کا عقیده ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کو دیوار کے پیچھے کا بھی علم نہیں ، اور شیطان کو ساری زمین کا علم ہے، شیطان کے لئے علم کا زیاده ہونا قرآن وحدیث سے ثابت ہے، اور نبی علیہ الصلوٰة والسلام کے علم کا وسیع ہونا نہ قرآن سے ثابت ہے نہ حدیث سے معاذ الله ، ملاحظہ ہو دیو بندیوں کی مستند کتاب براہین قاطعہ ،
اہلسنت کا عقیده ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام ہم سے بیشمار درجات افضل ہیں، اور حضور علیہ الصلوة والسلام کو ہم سے بیشمار فضیلتوں کے ساتھ امتیاز ہے، اور دیوبندیوں کا عقیده ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والتسلیم میں اور ہم میں صرف اتنا امتیاز ہے کہ وه احکام خداوندی سے واقف اور ہم غافل،
دیو بندیوں اور غیر مقلدوں کے پیشوا اور امام اسمعیل دہلوی نے اپنی کتاب تقویۃ الایمان میں لکھا ہے: انبیاء اولیاء کو جو الله نے سب سے بڑا بنایا ہے، سو ان میں بڑائی صرف یہی ہے کہ الله تعالیٰ کی راه بتاتے ہیں اور برے بھلے کاموں سے واقف ہیں، اس کتاب میں دوسری جگہ لکھا اور نبی صلی الله علیہ وسلم کی نسبت کیا اور سب لوگوں سے امتیاز مجھ کو یہی ہے کہ میں الله کے احکام سے واقف ہوں اور لوگ غافل ،
دیکھئے ! دیو بندیوں کا پیشوا اپنے اور نبی کے درمیان صرف یہ فرق بیان کر رہا ہے، کہ نبی علیہ الصلوٰة والسلام احکام سے واقف ہیں، اور دیوبندیوں کا پیشوا غافل، دیوبندی اور دیو بندیوں کا پیشوا جب احکام سے واقف ہو جائیں اور مولوی عالم بن جائیں تو دیو بندی عقیدے میں دیو بندی عالم اور نبی میں فرق ہی نہیں رہتا۔ معاذ الله ،
اہلسنت کا عقیده ہے حضور نبی کریم علیہ الصلوة والتسلیم کے روضہ مبارک کی حاضری کے لئے دور دراز سے قصد کر کے جانا شرعاً جائز ہے، اور باعث فیوض و برکات ہے، دیو بندی عقیدے میں دور دراز سے روضہ مبارک کی حاضری کا قصد کر کےجانا شرک ہے، دیو بندیوں غیر مقلدوں کے امام اسمعیل نے اپنی کتاب تقویۃ الایمان میں لکھا ہے: یا ایسے مکانوں میں ( پیرو پیغمبر کی قبر کو یا کسی کےمکان کو یا کسی کے تبرک کو دور دور سے قصد کر کے جاوے تو تو ہر طرح شرک ثابت ہے، تقویۃ الایمان میں اس کو شرک لکھا ہے، اور دیو بندیوں کی دوسری کتابوں میں زیارت کو جائز و موکد لکھا ہے، تو یہ سنیوں کو دھوکہ دینے کے لئےلکھا ہے، یہ ان کی دورنگی چال ہے شرک بھی کہتے ہیں، اور اس کام کو جائزبھی کہتے ہیں ،
اہلسنت کا عقیده ہے اور اہلسنت کے نزدیک ماه محرم میں یااس کے علاوه اور مہینوں میں حضرات حسنین کریمین طیبین طاہرین رضی الله تعالٰی عنہما کی شہادت کا جائز و صحیح بیان کرنا بلا شبہ جائز ہے، دیو بندیوں کا عقیده ہے کہ ماه محرم میں اہل بیت اطہار کی شہادت صحیح روایات سے بھی بیان کرنا حرام ہے،
اہلسنت کا عقیده ہے کہ محرم میں سبیلیں لگا نا شربت پلانا جائز ہے، دیو بندیوں کا عقیده ہے کہ محرم میں مسلمانوں کو سبیلیں لگانا سبیلوں سے پانی شربت دودھ پینا ، پلانا حرام ہے، مگر دیو بندیوں کے نزدیک ہندوؤں کی سبیل جب کہ ہندوؤں نے سودی روپیہ صرف کر کے لگائی ہو تو دیو بندیوں کا ایسی سبیل سے پانی پینا جائز ہے، دیو بندیوں کے نزدیک فاتحہ کا کھانا کھانا حرام ہے، مگر ہندوؤں مشرکوں کے تہوار ہولی دیوالی کی پوریاں کھانا جائز ہے، دیکھو فتاوی رشیدیہ،
اہلسنت کا یہ عقیده ہے کہ حضور علیہ الصلوة والسلام کے وصف کمال علم شریف کو بچوں پاگلوں کے علم سے تشبیہ دینا نا جائز ہے، دیوبندیوں کے عقیده میں حضور نبی علیہ الصلوٰة والسلام کے علم شریف کو بچوں پاگلوں جانوروں چو پاؤں کے علم سے تشبیہ دینا جائز ہے، جیسا کہ نام کی حفظ الایمان میں ہے،
دیو بندیوں کے دو چار نہیں بلکہ کثرت سے فاسد عقیدے ہیں جو سراسر اہلسنت عقیدوں کے خلاف ہیں، جس کو اس کے متعلق تفصیل درکار ہو وه امام اہلسنت مجدد دین و ملت اعلحضرت عظیم البرکت شاه عبدالمصطفى احمد رضا خان صاحب قدس سره کے رسالہ جلیلہ الكوكبة الشہابیہ فی کفریات ابی الوہابیہ اور رسالہ نافع الاستمداد مع تکملہ اور کتاب مستطاب حسام الحرمین وغیره کتب نافعہ ورسائل جلیلہ کا مطالعہ کرے، اور دیگر علمائے اہلسنت کی کتب رد تقویۃ الایمان وغیره کتب کا مطالعہ کرے، دیو بندیوں کے عقیدوں کے متعلق کچھ اشتہار بھی شائع ہوئے ہیں، جن میں دو اشتہار دیو بندیوں کے علم و عرفان کی کہانی، دیو بندیوں وہابیوں کا ختم نبوت سے انکار، دونوں اشتہار خصوصاً قابل مطالعہ ہیں،دشمنان دین تو دنیا میں بہت جیسے قادیانی اور لاہوری مرزائی شیعہ رافضی، خاکسار نیچری و غیره و غیره مگر ان سب کے لحاظ سے زیاده خطر ناک دیو بندی ہیں کیونکہ مرزائی قادیانی کے مکر و فریب و بے دینی سے اسلامی دشمنی سے مسلمان واقف ہیں شیعہ رافضی سے بھی امتیاز حاصل ہے، نیچری خاکساری سے بھی حفاظت ہو جاتی ہے، مگر دیو بندی سے اہلسنت کو امتیاز بظاہر مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ دیو بندی کے اگر چہ خراب عقیدے ہیں مگر دیو بندی اپنے آپ کو سنی حنفی ظاہر کرتا ہے، اور عام مسلمان اس کے مکر و فریب کے جال میں پھنس جاتے ہیں، اور پھر اس کے پیچھے نمازیں پڑھنا شروع کر دیتے ہیں، اہلسنت کے خلاف دوسرے گروه اپنے آپ کو سنی حنفی ظاہر کر کے گمراه نہیں کرتے اس لئے لوگ ان کے مکر و فریب کے جال سے بچ جاتے ہیں، اور ان کے پیچھے نمازیں نہیں پڑھتے ، دیو بندیوں سے بظاہر بچنا مشکل ہو گیا ہے، اس لئے کہ یہ اپنے فاسد عقیدوں کو ظاہر نہیں کرتے ، بلکہ چھپاتے ہیں، اگر یہ اپنے فاسد عقیدوں کو ظاہر کر دیں تو عوام ان کے مکرو فریب کے جال سے محفوظ رہیں ۔ والله تعالیٰ و رسولہ الا علیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔