🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

لاؤڈ اسپیکر پر نماز کا حکم

🔖 SF-256 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 181 19 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

مسئله: از : مرزا افسر علی بیگ حبیبی قادری جو بر اضلع کٹک ، مورخہ جمادی الاولی ۱۳۹۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

بعض بڑے بڑے شہر مثلاً : بمبئی ، کلکتہ و دیگر مقاموں میں جمعہ وعیدین و پنج  وقتہ نمازیں لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ پڑھائی جاتی ہے۔ دریافت طلب یہ ہے کہ از روئے شرع یہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں تو اس کے ثبوت میں حدیث شریف یا کسی کتب فقہ کی عربی عبارت پیش کریں ۔ اور اس پر عمل کرنے والوں پر شریعت نے کیا حکم نافذ فرمایا ہے؟ بعض لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جن مقاموں میں لاؤڈ اسپیکر سے نماز پڑھائی جاتی ہے کیا وہاں کوئی عالم جاننے والا نہیں ہے؟ وہ کیوں نہیں روکتے اس اعتراض کا جواب بھی تحریر فرمائیں عین کرم ہوگا ۔ فقط

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــاب

لاؤڈ اسپیکر پر امام کی اپنی نماز تو ہو جائے گی مقتدیوں کی نہ ہوگی ۔ لاؤڈ اسپیکر نہ تو مکبر ہے جس کی آواز پر رکوع وسجود کیے جائیں اور نہ امام جس کی آواز سن کر اقتدا کی جائے بلکہ اس کی آواز صدائے بازگشت ہے جو جنگلوں اور پہاڑوں وغیرہ سے از خود یا کسی آواز دینے والے کی آواز پر جواباً آتی ہے۔ فقہا نے صدائے بازگشت کا اعتبار نہیں کیا۔ مراقی الفلاح  وغیرہ میں ہے: ولا تجب بسماعها من الصدى، وهو ما يجيب مثل صوتك في الجبال والصحاري ونحوه (مراقي الفلاح شرح متن نور الإيضاح، ج 1، ص 186، کتاب الصلاة،  باب سجود التلاوة ) اور طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے: الصوت الذي يسمعه المصوت عقب صياحه راجعا إليه من جبل أو بناء مرتفع  فإنه لا إجابة في الصدى وإنما هو محاكاة ( حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح، ج 1، ص 486،  کتاب الصلاة،  باب سجود التلاوة، دار الكتب العلمية بيروت) یعنی اگر پہاڑوں اور جنگلوں سے آیت سجدہ کی آواز آئے تو اس آواز پر سجدہ تلاوت واجب نہیں چوں کہ نہ اس میں اہلیت ہے اور نہ بعینہ تالی کی آواز ہے بلکہ یہ ایک حکایت اور نقل ہے۔ اگر اس زمانے کے بعض علما کسی مصلحت کی بنیاد پر نہیں روکتے تو اس سے اسلامی قانون نہیں بدل سکتا ۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور، ۲۱ جمادی الاولی ۱۳۹۲ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلد1
صفحہ109
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-256

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب صفة الصلاة
فصلفصل في القراءة
موضوعامامت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅