عالی مقام قبلہ مولا نا صاحب دام اقبالہ مفتی اعظم مہاراشٹرانا گپور
بزرگوں کے مزارات پر حاضر ہو کر قدم بوسی کرنے ، عرس میں مستورات کا حاضری دینا، عرس میں لاؤڈ اسپیکر پر قوالی وغیرہ کروانا اور بخور نیاز چراغی وغیرہ چڑھانا کیسا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
مزاراتِ اولیاء کو بالخصوص عوام کے سامنے بوسہ نہ دیا جائے۔ عرس میں عورتوں کا مزارات پر جانا روا نہیں ۔ آج کل مروجہ قوالیاں جس میں فساق و فجار کا مجمع رہتا ہے نا جائز و حرام ہے۔ نیاز ایصال ثواب کا نام ہے۔ خدام کو چراغی کے نام پر کچھ دے کر مدد کرنا ثواب ہے۔ اور اس ثواب کا ایصال بزرگ کے نام ہو سکتا ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔