کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے ایل آئی سی (LIC) سہارا اور متعدد بینکوں میں رقم جمع کیا ہے ان رقوم پر گورنمنٹ جو نفع دیتی ہے اس منافع کی رقم سے وہ حج کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ اس رقم سے حج کر سکتا ہے؟ براہ کرام مع حوالہ اس کا جواب تحریر فرمائیں۔
جو بینک یہاں کے خالص غیر مسلموں کے ہیں، یا یہاں کی حکومت کے ہیں ان میں روپیہ جمع کرنے پر جوز ائد رقم ملتی ہے وہ بینک کی رضا سے ملتی ہے، اس میں کھاتہ دار کی طرف سے کوئی دباؤ، یاغدرو بد عہدی نہیں ہوتی ہے، اس لیے وہ رقم ہمارے لیے مباح ہے۔
ہدایہ باب الربا میں ہے: لان ما لهم مباح في دار هم باى طريق اخذه المسلم اخل مالا مباحا اذا لم يكن فيه غدر ( ج ۲ ص ۷۰)
لہذازید کی رقم جن بینکوں میں جمع ہے اگر وہ بینک یہاں کی حکومت یا خالص غیر مسلموں کے ہیں تو ان سے جو زائد روپے ملیں ان کا لینا جائز ہے، بشرطیکہ سود نہ سمجھے، اور اسے اپنے دینی و دنیوی امور میں صرف کرنا بھی جائز ہے، البتہ اولیٰ یہ ہے کہ اسے مسلم فقراء پر صدقہ کر دے یا اہل سنت و جماعت کے کسی مدرسہ میں دے دے۔ واللہ تعالی اعلم
الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
كتبه : فیض محمد قادری مصباحی
۱۸ ربیع النور ۱۴۲۶ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔