🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

بینک کے منافع سے حج کرنا کیسا ہے؟

🔖 SF-138 👁️ 182 27 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے  بارے میں کہ  زید نے ایل  آئی سی  (LIC)  سہارا اور متعدد بینکوں میں رقم جمع کیا ہے ان رقوم پر گورنمنٹ جو نفع دیتی ہے اس منافع کی رقم سے وہ حج کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ اس رقم سے حج کر سکتا ہے؟ براہ کرام مع حوالہ اس کا جواب تحریر فرمائیں۔

✅
جواب
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

جو بینک یہاں کے خالص غیر مسلموں کے ہیں، یا یہاں کی حکومت کے ہیں ان میں روپیہ جمع کرنے پر جوز ائد رقم ملتی ہے وہ بینک کی رضا سے ملتی ہے، اس میں کھاتہ دار کی طرف سے کوئی دباؤ، یاغدرو بد عہدی نہیں ہوتی ہے، اس لیے وہ رقم ہمارے لیے مباح ہے۔

ہدایہ باب الربا میں ہے:  لان ما لهم مباح في دار هم باى طريق اخذه المسلم اخل مالا مباحا اذا لم يكن فيه غدر  ( ج ۲ ص ۷۰)

لہذازید کی رقم جن بینکوں میں جمع ہے اگر وہ بینک یہاں کی حکومت یا خالص غیر مسلموں کے ہیں تو ان سے جو زائد روپے ملیں ان کا لینا جائز ہے، بشرطیکہ سود نہ سمجھے، اور اسے اپنے دینی و دنیوی امور میں صرف کرنا بھی جائز ہے، البتہ اولیٰ یہ ہے کہ اسے مسلم فقراء پر صدقہ کر دے یا اہل سنت و جماعت کے کسی مدرسہ میں دے دے۔ واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

 الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : فیض محمد قادری مصباحی

۱۸ ربیع النور ۱۴۲۶ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ492
نمبر SF-138

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅