یہاں کے کفار بزرگوں کے نام کی نیاز فاتحہ کرتے، کھانا پکا کر مسجد یا درگاہ کے پاس آکر فاتحہ کے لئے مسلمانوں کو لے جاتے ہیں اور فاتحہ پڑھنے کے بعد سب کو کھانا کھلاتے ہیں تو اس طرح کافروں کے گھر جا کر ان کے پکائے کھانا پر فاتحہ کرنا اور ان کے یہاں کھانا کھانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا
المستفتی: غلام محمد فضل الرحیم قادری عرف پاشا، ببو پیسٹ مومن مسجد بلاری (کرناٹک)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
(1) کافر کی کوئی نیاز اور کوئی بھی عمل قبول نہیں ، نہ ہرگز اس پر ثواب ممکن جسے پہنچایا جائے۔
قَالَ اللهُ تَعَالیٰ : وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا(۲۳) (س فرقان ۲۵، آیت (۲۳)
اس کے کھانے پر فاتحہ دینا اس کے ثواب پہنچنے کا اعتقاد کرنا ہے اور یہ قرآن پاک کے خلاف ہے جو شخص ایسا کرے اس پر تو بہ فرض ہے بلکہ تجدید اسلام و نکاح بھی چاہئے۔ ایسا ہی فتاوی فیض الرسول جلد دوم ص ۶۵۳ میں ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کافر کی شیرینی لے کر اپنی کر کے فاتحہ دے دے۔
حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں: ' ہندو سے شیرینی لے کر اپنی کر کے اپنے آپ فاتحہ دے کر اپنی سمجھ کر تقسیم کر دیں ۔ (فتاوی مصطفویہ، ص ۴۵۳) لیکن فاتحہ کے بعد انہیں فاتحہ کی شیرینی نہ دی جائے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
الجواب صحیح : محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
كتبه : شمس الدین احمد علیمی
۷/ رجب المرجب ۱۴۲۵ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔