🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طعام میت اور فاتحہ کا بیان

کافروں کے یہاں جاکر ان کے کھانوں پر فاتحہ دینا اور ان کے یہاں کھانا پینا کیسا ہے؟

🔖 SF-264 👁️ 173 21 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

یہاں کے کفار بزرگوں کے نام کی نیاز فاتحہ کرتے، کھانا پکا کر مسجد یا درگاہ کے پاس آکر فاتحہ کے لئے مسلمانوں کو لے جاتے ہیں اور فاتحہ پڑھنے کے بعد سب کو کھانا کھلاتے ہیں تو اس طرح کافروں کے گھر جا کر ان کے پکائے کھانا پر فاتحہ کرنا اور ان کے یہاں کھانا کھانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا 

المستفتی: غلام محمد فضل الرحیم قادری عرف پاشا، ببو پیسٹ مومن مسجد بلاری (کرناٹک)

✅
Jawab

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم

(1) کافر کی کوئی نیاز اور کوئی بھی عمل قبول نہیں ، نہ ہرگز اس پر ثواب ممکن جسے پہنچایا جائے۔

قَالَ اللهُ تَعَالیٰ : وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا(۲۳) (س فرقان ۲۵، آیت (۲۳)

اس کے کھانے پر فاتحہ دینا اس کے ثواب پہنچنے کا اعتقاد کرنا ہے اور یہ قرآن پاک کے خلاف ہے جو شخص ایسا کرے اس پر تو بہ فرض ہے بلکہ تجدید اسلام و نکاح بھی چاہئے۔ ایسا ہی فتاوی فیض الرسول جلد دوم ص ۶۵۳ میں ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کافر کی شیرینی لے کر اپنی کر کے فاتحہ دے دے۔

حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں:  ' ہندو سے شیرینی لے کر اپنی کر کے اپنے آپ فاتحہ دے کر اپنی سمجھ کر تقسیم کر دیں ۔ (فتاوی مصطفویہ، ص ۴۵۳) لیکن فاتحہ کے بعد انہیں فاتحہ کی شیرینی نہ دی جائے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم

الجواب صحیح : محمد نظام الدین رضوی برکاتی

 الجواب صحیح: محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : شمس الدین احمد علیمی

۷/ رجب المرجب ۱۴۲۵ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ387
نمبر SF-264

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعطعام میت اور فاتحہ کا بیان
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅