مسئلہ کیا فرماتے ہیں علماء دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ۔۔۔۔
جو رمضان شریف میں عمرہ کے لیے حاضر ہو پھر وہیں ٹھہر جائے یہاں تک کہ حج کے ایام آجائیں تو اس کا حج ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اگر اس شخص نے رمضان شریف میں ہی عمرہ کر لیا اور شوال کا مہینہ شروع ہونے کے بعد پھر بھی عمرہ نہ کیا تو حج کر سکتا ہے اور اس کا حج بلا کراہت صحیح ہے بلکہ اگر وہ پہلے حج فرض نہیں ادا کیا تھا تو فرض ہےمگر اس پر ہر حال میں یہ لازم ہے کہ شوال کا چاند ہونے کے بعد عمرہ نہ کرے کیونکہ جب وہ مکہ معظمہ میں مقیم ہوگیا تو وہ آفاقی نہ رہا بلکہ مکی کے حکم میں ہو گیا اور مکی کے لیے حج تمتع جائز نہیں جیسا کہ ردالمحتار کتاب الحج میں ہے:
قَالَ فِي الْبَحْرِ: وَلَوْ أَحَجَّ رَجُلًا فَحَجَّ ثُمَّ أَقَامَ بِمَكَّةَ جَازَ لِأَنَّ الْفَرْضَ صَارَ مُؤَدًّى وَالْأَفْضَلُ أَنْ يَحُجَّ ثُمَّ يَعُودَ إلَى أَهْلِهِ
حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ / ٦١٢)
اور اسی کتاب کے ص ۵۳۷ پر ہے: وصرح في اللباب بأنه لا يعتمر (قبل الحج) اى بناء على انه صار في حكم المكى وان المكي ممنوع من العمرة في اشهر الحج وان لم يحج ا ھ
پھر تين صفحہ کے بعد ہے: و من هذا قلنا لا تمتع لاهل مكة واهل المواقيت
والله تعالى اعلم
الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
كتبه : محمد ارشد رضا مصباحی
۲۵ /ذی القعده ۱۴۳۴ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔