🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

کیا ساڑھو کے ساتھ والدہ کو یا بھتیجے بھانجے کے ساتھ بیوی کو حج پر بھیج سکتے ہیں؟

🔖 SF-152 👁️ 197 28 May 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Question

اپنے ساڑھو کے ساتھ اپنی والدہ کو اور اپنی اہلیہ کو اپنے سگے بھائی کے لڑکے یعنی بھتیجے کے ساتھ یا اپنے بھانجے یعنی سگی بہن کے لڑکے کے ساتھ حج پر بھیج سکتے ہیں یا نہیں؟

المستفتى: محمد نبیہ قصاب ابن نصر اللہ قریشی ، شاہجہاں پور (یوپی)

✅
Answer
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

اپنے ساڑھو کے ساتھ اپنی والدہ کو اور اپنے بھتیجے یا بھانجے کے ساتھ اپنی بیوی کو حج بیت اللہ کے لئے نہیں بھیج سکتے ایسا کرنا نا جائز و گناہ ہے وجہ یہ ہے کہ حج پر جانے کے لئے عورت کے ساتھ شوہر یا محرم ہونا شرط ہے خواہ وہ عورت جوان ہو یا بڑھیا اور مذکورہ لوگ محارم سے نہیں ہیں۔

رسولُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ لَيْسَ مَعَهَا حُرْمَةٌ — (صحيح البخاري - ط السلطانية – البخاري (٢ ‏/ ٤٣)  یعنی حلال نہیں کسی عورت کو جو اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہو کہ ایک منزل بھی سفر کو جائے جب تک ساتھ میں شوہر یا وہ رشتہ دار نہ ہو جس سے ہمیشہ ہمیشہ کو نکاح حرام ہے۔

جوہرہ نیرہ میں ہے: (وَيُعْتَبَرُ فِي الْمَرْأَةِ أَنْ يَكُونَ لَهَا مَحْرَمٌ يَحُجُّ بِهَا أَوْ زَوْجٌ) سَوَاءٌ كَانَتْ عَجُوزًا أَوْ شَابَّةً وَهُوَ كُلُّ مَنْ لَا يَجُوزُ لَهُ مُنَاكَحَتُهَا عَلَى التَّأْبِيدِ سَوَاءٌ كَانَ بِالرَّحِمِ أَوْ بِالصُّهُورِيَّةِ أَوْ بِالرَّضَاعِ ، 

وَلَا يَجُوزُ لَهَا أَنْ تَحُجَّ بِغَيْرِهِمَا إذَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ مَكَّةَ مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَصَاعِدًا...فَإِنْ حَجَّتْ بِغَيْرِ مَحْرَمٍ أَوْ زَوْجٍ جَازَ حَجُّهَا مَعَ الْكَرَاهَةِ — (الجوهرة النيرة على مختصر القدوري – أبو بكر الحداد (١ ‏/ ١٤٩-١٥٠)

اور فتاوی ہندیہ میں ہے: (وَمِنْهَا الْمَحْرَمُ لِلْمَرْأَةِ) شَابَّةً كَانَتْ أَوْ عَجُوزًا إذَا كَانَتْ بَيْنَهَا وَبَيْنَ مَكَّةَ مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ هَكَذَا فِي الْمُحِيطِ — (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/٢١٨، ٢١٩)

 لہذا سائل کی والدہ اس کے ہم زلف کے ساتھ حج کو نہیں جا سکتی کہ یہ شخص محرم نہیں بلکہ غیر محرم ہے۔

یونہی اپنی اہلیہ کو اپنے سگے بھتیجے یا بھانجے کے ساتھ بھی حج کے لئے نہیں بھیج سکتا ہے کہ یہ بھی غیر محرم ہیں۔ اس کے انتقال یا طلاق کے بعد ان سے نکاح ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی فتاویٰ رضویہ کتاب الحج، ج ۴، ص : ۶۸۰تا ۶۸۴ میں بھی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

الجواب صحیح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه: محمد انوار الحق قادری

۱۹ / جمادی الاولی ۱۴۳۰ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ498
نمبر SF-152

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅