🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

جن روپیوں کی زکاۃ نہیں دی ان سے حج کرنا کیسا ہے؟

🔖 SF-130 👁️ 204 24 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

جن روپیوں کی زکاۃ ادا نہیں کی گئی ان سے حج کرنا کیسا ہے؟ یا جن روپیوں سے حج کیا ان کی تو زکاۃ ادا کر دی لیکن اس کے ذمہ پچھلی زکاۃ یا عشر باقی ہے تو اس کا حج ادا ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

المستفتی: زبیر احمد قادری دار العلوم علی حسن ، اہل سنت ، سا کی ناکہ ممبئی

✅
जवाब

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 حج ادا کرنے کے لیے اور اس کے مقبول ہونے کے لیے مال طیب کا ہونا ضروری ہے اور جن روپیوں کی ابھی زکاۃ ادا نہیں کی گئی وہ روپے مال طیب نہیں لہٰذا ان روپیوں سے اگر حج کیا تو حج فرض تو ادا ہو جائے گا لیکن قبول حج کی امید نہیں۔ بہار شریعت میں ہے:  تو شہ مال حلال سے لے ورنہ قبول حج کی امید نہیں اگر چہ فرض اتر جائے گا اھ (ص ۱۶ ح ۶ )

اور جن روپیوں سے حج کیا ان روپیوں کی زکاۃ ادا کر دی تھی تو وہ روپے اس کے لیے حلال و طیب تھے اور حلال و طیب مال سے حج کرنے سے حج فرض ادا ہو جاتا ہے کیوں کہ جب مال حرام سے حج کرنے سے فرض اتر جاتا ہے گو کہ مقبول نہیں تو حلال و طیب مال سے بدرجہ اولیٰ ادا ہو گا۔ یہ اور بات ہے کہ اس کے ذمہ جو زکاۃ یا عشر باقی ہے اگر نہیں ادا کرے گا تو گنہگار ہوگا۔ ردالمحتار میں یہ "لَا يُقْبَلُ بِالنَّفَقَةِ الْحَرَامِ ، مَعَ أَنَّهُ يَسْقُطُ الْفَرْضُ عَنْهُ مَعَهَا (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (٢ ‏/ ٤٥٦) واللہ تعالیٰ اعلم

الجواب صحیح: محمد نظام الدین رضوی برکاتی

 الجواب صحیح : محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

كتبه : فیض محمد قادری مصباحی

۱۵ ربیع النور ۱۴۲۶ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ489
نمبر SF-130

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅