🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
جنازہ کا بیان

اپنی زندگی میں اپنے لئے قبر و گنبد بنوانا کیسا ہے؟

🔖 SF-516 👁️ 79 14 Sep 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت اس مسئلہ میں :

ایک شخص ابھی باحیات ہے اور اپنی حیات ہی میں اپنے لئے قبر اور اس کے اوپر گنبد تیار کروالیا ہے اب مسئلہ غور طلب یہ ہے کہ کیا اس طرح حیات ہی میں قبر اور پھر اس کے اوپر گنبد تیار کر کے رکھوانا جائز ہے یا  نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں تشفی بخش جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت کریں۔

✅
Answer

بسم الله الرحمن الرحيم

زندگی ہی میں پہلے سے اپنے لئے قبر نہ بنانا چاہئے کہ بے کار اور بے معنی ہے اس لئے کہ معلوم ہی نہیں کہ اس کا انتقال کب اور کہاں ہوگا۔ اللہ عز وجل کا ارشاد پاک ہے:  وَ مَا تَدْرِیْ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوْتُؕ ( سورۃ لقمان آیت ۳۴) لہذا اپنی حیات ہی میں اپنے لئے قبر تیار کروانا منع ہے۔

درمختار باب صلاة الجنازة میں ہے: والذي ينبغي أن لا يكره تهيئة نحو الكفن، بخلاف القبر.— الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٢٣) لقوله تعالی ﴿وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ﴾ [لقمان: ٣٤]

اور اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ کفن پہلے سے تیار کرنے میں کوئی حرج نہیں اور قبر پہلے سے بنانا نہ چاہئے (فتاوی رضویہ ج ۳ ص ۸۲) ایسا ہی بہار شریعت ح ۴ ص ۱۴۶ پر بھی ہے۔

اور جب قبر بنانا عند الشرع نا پسندیدہ ہے تو مزار و گنبد بنانا بدرجہ اولیٰ نا پسندیدہ ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم

الجواب صحیح محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
کتبہ
عبد الرحیم فیضی
تاریخ ۱۴ محرم الحرام ۱۴۳۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ363
نمبر SF-516

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعجنازہ کا بیان
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅