کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ایک عالم کہتا ہے، کہ حضور علیہ السلام اپنے مزار مقدس میں ہیں، وہاں سب کچھ دیکھتے ہیں ، مگر ہمارے رو برو حاضر نہیں ہیں، جو لوگ حاضر سمجھتے ہیں، اور ناظر جانتے ہیں غلطی پر ہیں مطابق اہلسنت اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔ بینوا توجروا۔
حضور نبی مکرم شفیع معظم رسول محتشم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حاضر و ناظر ہیں، دنیا کی کوئی چیز ان کی نظر انور سے پوشیده نہیں ہے، اور نہ ہی دنیا کی کوئی شے ان سے غائب ہے ، حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: انَّ اللهََّ رَفَعَ لِي الدُّنْیَا فَأَنَا أَنْظُرُ إِلَیْھَا وَإِلَى مَا ھُوَ كَائِنٌ فِیھَا إِلَى یَوْمِ الْقِیَامَةِ كَمَا أَنْظُرُ إِلَى كَفِّي ھَذِهِ ،
اس حدیث سے دو باتیں ثابت ہوئیں ایک یہ کہ آپ ساری دنیا کے ناظر ہیں، دوسری بات یہ کہ الله تعالٰی نے اپنی قدرت کاملہ سے اپنے حبیب پاک صاحب لولاک علیہ الصلوٰة والسلام سے سب دوریاں اٹھا دی ہیں، اور ساری دنیا آپ کے قریب کر دی ہے، آپ کے قریب جیسے فرش ایسے عرش، جیسے عرب ایسے عجم، جیسے مدینہ ایسے مکہ و دنیا کے دیگر شہر، ہم سے بعض چیزیں نزد یک بعض دور ہیں، مگر ہمارے نبی علیہ الصلوة والسلام سے کوئی چیز دور نہیں ، ان کی شان اعجازی شان ہے،ان کا ناظر ہونا بھی ان کا بڑا معجزه ہے، اور ان کا حاضر ہونا بھی عظیم الشان اعجاز ہے ،
حضرت شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی قدس سره ارشاد فرماتے ہیں: با چند میں اختلاف کہ در علمائے امت است یک کس را دریں مسئلہ خلاف نیست کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم حی بحیات حقیقی بے شائبہ مجاز و تو ہم تاویل و بر اعمال امت حاضر و ناظر
ترجمہ: "امت کے علماء میں موجود چند (اختلافی) مسائل کے باوجود، اس مسئلے میں کسی ایک شخص کا بھی اختلاف نہیں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حقیقی حیات کے ساتھ (جو کہ کسی بھی قسم کے مجازی معنی، تاویل کے وہم اور شک و شبہ سے پاک ہے) زندہ ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم امت کے اعمال پر حاضر و ناظر ہیں۔"(مترجم: ابو سلمان)
جس کو اس مسئلہ کی تفصیل درکار ہو وه جواہر البحار شریف مصنفہ علامہ یوسف نبہانی علیہ الرحمۃ کا مطالعہ کریں، اور امام اہلسنت اعلحضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملت محقق بریلوی قدس سره العزیز کے رسائل جلیلہ وفتاوی مبارکہ و دیگر علمائے کرام اہلسنت و جماعت کے رسائل کا مطالعہ کریں، یہ سائل یہ سمجھتا ہے کہ حضور اکرم صلی الله علیہ وسلم ایک ہیں اور ہر جگہ کیسے ہوں گے۔ تو سائل سمجھا کہ جیسے ہم ایک جگہ ہیں ، دوسری جگہ سے غائب ہیں ایسے ہی حضور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم ایک جگہ حاضر دوسری جگہ سے غائب ہیں یہ غلطی ہے، کیونکہ نبی پاک کی شان اقدس ارفع و اعلیٰ بلند و بالا عقل سے وراء ہے، کہاں ہماری عقلیں اور کہاں وه عرش و فرش کے تاجدار احمد مختار علیہ الصلوٰة والسلام - الله تعالیٰ نے اپنے حبیب پاک کوشان اعجازی عطا فرمائی ہے کہ آپ سے سب بعد و حجابات اٹھا دیئے گئے ہیں اور معجزه کہتے ہی اسے ہیں کہ عقل اس کے ادراک سے عاجز ہو، والله تعالٰی و رسولہ الاعلیٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔