🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحۃ

جس محفل میں پابند شرع اور فاسق دونوں ہی ہوں اس مجلس میں سلام کرنا کیسا ؟

🔖 SF-525 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 131 15 Sep 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی حاجی خلیل احمد
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

اگر کسی جگہ چار یا زیادہ آدمی مسلمان بیٹھے ہیں ان میں کچھ نمازی اور شرع کے پابند اور کچھ بے نمازی اور داڑھی منڈے بیٹھے ہیں اس حالت میں آنے والے کو سلام کرنا چاہیے یا نہیں؟ کیا مذکورہ اشخاص مشرک اور فاسق کہلائیں گے۔ ان اشخاص کو مشرک اور فاسق کہنے والے کے لیے کیا حکم ہے؟ تفصیل سے جواب دے کر مشکور وممنون فرمائیں ۔ فقط والسلام

 

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

جس محفل میں کچھ لوگ پابند شرع اور کچھ لوگ بے نمازی داڑھی منڈے بیٹھے ہوں وہاں آنے والے کو سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ البتہ صرف فاسق معلن کو سلام کرنے میں سبقت کرنا مکروہ ہے۔ ” يُكْرَهُ السَّلَامُ عَلَى الْفَاسِقِ لَوْ مُعْلِنًا وَإِلَّا لَا “ یعنی فاسق معلن کو سلام کرنا مکروہ ہے اور اگر فاسق معلن نہیں ہے تو مکروہ نہیں۔ ردالمحتار میں ”لَوْ مُعْلِنًا“ کی شرح میں یوں ارشاد ہے: ”وَلَا عَلَى الْفَاسِقِ الْمُعْلِنِ“(رد المحتار- ابن عابدين (ت ١٢٥٢)، ج 1، ص 617، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، دار الفكر - بيروت) فاسق معلن کو سلام نہ کرے۔ بے نمازی اور داڑھی منڈے فاسق معلن ہیں مشرک نہیں ۔ فاسق مسلمان ہے مگر مشرک مسلمان نہیں۔ فاسقِ معلن کو بطورِ ایذا رسانی مشرک کہنا حرام اور عقیدتا مشرک کہنا کفر ہے۔ عقید تا مشرک کہنے والے پر تو بہ وتجدید ایمان ضروری ہے۔ اور اگر عقید تا نہ کہا جب تو بہ کرے اور معافی مانگے ۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ رضویہ [FR]
صفحہ279
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-525

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الحظر والاباحۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅